• Mon, 21 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسمبلی الیکشن کے سبب بی ایم سی کے کئی منصوبوں میں تاخیر ہوگی

Updated: October 21, 2024, 11:50 AM IST | Prajakta Kasaley | Mumbai

الیکشن کیلئے۹۰؍ہزار میونسپل ملازمین میں سے تقریباً ۴۲؍ہزار ملازمین کو تعینات کیا جائے گا۔ سڑکوں پر پانی چھڑکنے کا کام اب یکم نومبر سے شروع ہوگا۔ ضروری کاموں کے علاوہ دیگرکام ڈیڑھ ماہ تک متاثر ہوں گے۔

The road cleaning work has been stopped due to the assembly election. Photo: INN
سڑکوں کی صفائی کا کام اسمبلی الیکشن کی وجہ سے روک دیا گیا ہے۔ تصویر : آئی این این

 میونسپل کمشنر بھوشن گگرانی کے غیر قانو نی ہاکرس، فٹ پاتھ پر غیرقانونی تعمیرات اور پارکنگ کی جگہوں کے غلط استعمال کے خلاف جنگی پیمانے پر کارروائی کی ہدایت ۷؍ اکتوبر کواپنے افسران کو دی تھی۔ بی ایم سی اپنے ۹۰؍ہزارملازمین میں سے تقریباً ۴۲؍ ہزارملازمین کو اسمبلی الیکشن کیلئے تعینات کرے گا۔ شہری انتظامیہ نے پہلے ہی۱۲؍ہزارملازمین کو الیکشن سے پہلے کے کاموں پر تعینات کیا ہے اور دیگر کو مرحلہ وار تعینات کیا جائے گا۔ 
 عملے کی کمی سے آلودگی پر قابو پانے کے اقدامات پہلے ہی متاثر ہو چکے ہیں۔ سالیڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ٹرانسپورٹ سیکشن کے افسروں کے مطابق یکم اکتوبر تک ۱۰۶؍واٹر ٹینکروں کی مدد سے شہر کی سڑکوں پر پانی چھڑکنے کے منصوبے کو اب ایک ماہ کیلئے ملتوی کر دیا گیا ہے اور یہ کام اب یکم نومبر سے شروع ہو گا۔ پانی سپلائی، سالیڈ ویسٹ مینجمنٹ، صحت کی خدمات جیسے باقاعدہ اور ضروری کاموں کے علاوہ دیگر تمام منصوبے کم از کم ڈیڑھ ماہ تک متاثر ہوں گے۔ 
 ایک میونسپل افسر نے بتایا کہ ’’الیکشن ڈیوٹی پر تعینات زیادہ ترملازمین وارڈ دفاتر کے ہیں جہاں یہ تمام شہری کام کئے جاتے ہیں۔ اب ہماری ترجیح ضروری فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنانا ہو گا۔ دوسرے منصوبے انتخابی نتائج کے بعد عملے کے دوبارہ ڈیوٹی شروع کرنے کے بعد ہی مکمل افرادی قوت کے ساتھ کئے جاسکتے ہیں۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK