• Fri, 15 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مراٹھا مسلم دلت اتحاد کے فارمولے کیساتھ جرنگے کا ۱۰؍حلقوں میں امیدوار اتارنا، طے

Updated: November 04, 2024, 1:52 PM IST | Mumbai

کہا کہ’’ہمیں انتخاب لڑنے کا شوق نہیں  ہے، لیکن  جہاں ہمیں  تکلیف پہنچائی گئی، وہاں   ہم اپنے امیدوار اتارکربدلہ لیں  گے۔ ‘‘

Manoj Jarange Patil. Photo: INN.
منوج جرنگے پاٹل۔ تصویر: آئی این این۔

مراٹھا ریزرویشن تحریک کے لیڈرمنوج جرنگے پاٹل نے بھی اسمبلی الیکشن میں اپنی طاقت کے عملی مظاہرہ کا اعلان کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وہ ۱۰؍ اسمبلی حلقوں  میں  اپنے امیدوار اتارنے کیلئے تیار ہیں۔ منوج جرنگے پاٹل نے اس ضمن میں  کہا کہ’’ جہاں  جہاں ہمیں  تکلیف پہنچائی گئی، وہاں  وہاں  ہم امیدواروں کو ہراکر بدلہ لیں  گے۔ ‘‘ جرنگے کے بقول یہ انتخابی لڑائی مراٹھا سماج کے حق کیلئے لڑی جارہی ہے۔ انہوں  نے کہا کہ ’’جن اسمبلی حلقوں میں مراٹھا، مسلم اور دلت سماج کے ووٹرز کی بڑی تعداد ہوگی اور یہ نتائج میں  فیصلہ کن کردار ادا کریں  گے وہاں سے ہم اپنا امیدوار کھڑا کریں گے۔ نیز جہاں  پر یہ ایسا نہیں  ہوسکتا ان اسمبلی حلقوں  میں ایسے امیدواروں  کو حمایت دی جائے گی جو مراٹھا ریزرویشن تحریک کا ساتھ دیں  گے۔ ‘‘
سکال کی رپورٹ کے مطابق جرنگے پاٹل نے ریاست کے کچھ اہم انتخابی حلقوں  میں اپنے امیدوار اتارنے کا اعلان کیا ہے۔ جن میں  بیڑ، جالنہ کا پرتور، اورنگ آباد کا پھلمبری حلقہ، اسی طرح پربھنی کا پاتھری اسمبلی حلقہ میں وہ امیدوار اتارنے کے خواہشمند ہیں۔ جرنگے پاٹل نے کہا کہ’’جہاں  مراٹھا سماج کا ایذا پہنچائی گئی وہاں امیدواروں کو ہراکر بدلہ لیا جائے گا۔ منوج جرنگے پاٹل اس انتخابی لڑائی میں مراٹھا، مسلم اور دلت سماج کے رائے دہندگان کا اعتماد جیتنے کیلئے بھرپور کوشش کررہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق انتروالی سراٹی گاؤں میں  اتوار کو ایک اہم میٹنگ طلب کی گئی ہے۔ جس میں  مراٹھا ریزرویشن تحریک کے سیاسی پلیٹ فارم سے انتخاب لڑنے کے متمنی امیدواروں  سے تبادلہ خیال کیا جائے گا اور امیدواری پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ اے بی پی ماجھا کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ منوج جرنگے تقریباً ۷؍ اسمبلی حلقوں  میں اپنے امیدوار اتار یں  گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK