• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مراٹھا ریزرویشن: منوج جرنگے نے چھٹی غیر معینہ بھوک ہڑتال شروع کی

Updated: September 17, 2024, 5:02 PM IST | Jalna

مراٹھا سماجی کارکن منوج جرنگے پاٹل نے امبڑ تعلقہ کے انتروالی سرتی گاؤں میں پیر کی دیر رات سے اپنی چھٹی غیر معینہ بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔ اپنی بھوک ہڑتال شروع کرنے سے پہلے جرنگے نے چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کا درشن کئے۔

Manoj Jarange Patil. Photo: INN.
منوج جرنگے پاٹل۔ تصویر: آئی این این۔

مہاراشٹر کے سماجی کارکن منوج جرنگے پاٹل نے امبڑ تعلقہ کے انتروالی سرتی گاؤں میں پیر کی دیر رات سے اپنی چھٹی غیر معینہ بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔ ریزرویشن کارکنوں کے ریاستی حکومت سے نو دیگر مطالبات ہیں جن میں دیگر پسماندہ طبقے (او بی سی) کوٹہ ریزرویشن، سیج سوئرے نوٹیفکیشن کا نفاذ، حیدرآباد اور ستارہ گزٹ شامل ہیں۔ اپنی بھوک ہڑتال شروع کرنے سے پہلے جرنگے پاٹل نے چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کا درشن کئے۔ مراٹھا برادری کے لوگوں کی بڑی تعداد پیر سے بھوک ہڑتال کے مقام پر جمع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت دیگر پسماندہ طبقے (او بی سی) کوٹہ میں مراٹھوں کیلئے ریزرویشن سمیت ان کے مطالبات کو پورا کرنے میں ناکام رہتی ہے، تو کمیونٹی اس سال نومبر کے مہینے میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل اپنا سیاسی فیصلہ کرنے کیلئے آزاد ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے: سپریم کورٹ نے بلڈوزر کارروائی پر یکم اکتوبر تک پابندی عائد کردی

منوج جرنگے نے پہلے حکومت کو خبردار کیا تھا کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہیں کئے گئے تو وہ ریاستی اسمبلی انتخابات میں تمام۲۸۸؍ سیٹوں پر امیدوار کھڑے کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا، ’’ہمارا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور ہم ابھی اس پر ایک لفظ بھی نہیں کہیں گے۔ میں مراٹھا ریزرویشن کا مطالبہ کرتے ہوئے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع کر رہا ہوں۔ ریزرویشن کے علاوہ حکومت ہمارے دیگر آٹھ مطالبات کو بھی پورا کرے۔ یہ حکومت کیلئے ایک اور موقع ہے۔ ‘‘ انہوں نے مزید کہا’’وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلی دیویندرفرنویس کو `سیج سویارے نوٹیفکیشن کو فوری طور پر نافذ کرنا چاہئے اور اس کے مطابق کنبی ذات کے سرٹیفکیٹ جاری کرنا چاہئے۔ ‘‘یاد رہے کہ یکم ستمبر ۲۰۲۳ء کے بعد سے جرنگے پاٹل کی یہ چھٹی غیر معینہ بھوک ہڑتال ہے، جب جالنا ضلع کے انتروالی سرتی میں پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK