• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مرول :بھوانی نگر کے مکین تیندوے سے خوفزدہ

Updated: March 14, 2023, 10:39 AM IST | saadat khan | Mumbai

دن سے بچوں کو صبح میں اسکول بھی نہیں بھیج رہے ہیں۔ خواتین اورمعمرافراد سے گھر سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کی گئی ہے، رات کےوقت مقامی افراد گشت کررہے ہیں،تیندوے کو پکڑنےکیلئے ۲؍پنجرے نصب

Residents of Bhawani Nagar patrolling at night.
بھوانی نگر کے مکین رات میں گشت لگاتے ہوئے۔

یہاں  بھوانی نگر میں ۷؍مارچ کو تیندوا نظرآنے کےبعد سے مکین خوفزدہ ہیں۔بھوانی نگر کالونی میںگزشتہ۴؍دن سے تیندوا  نظر آرہا ہے جس کی وجہ سے مقامی افراد اپنے بچوںکو صبح کے اوقات میں اسکول نہیں بھیج رہے ہیں جبکہ  خواتین اور معمرافراد سے صبح اور سورج غروب ہونے کےبعد گھر سےنہ نکلنےکی اپیل کی گئی ہے۔  رات کےوقت مقامی افراد کی ٹیم گشت کرتی ہے۔ محکمۂ جنگلات نے تیندوے کو پکڑنےکیلئے ۲؍ پنجرے بھی لگائے ہیںلیکن ابھی تک تیندوا پکڑانہیں جاسکاہے ۔ واضح رہے کہ بھوانی نگرپلاٹ نمبر ۱۲؍ میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلا کہ    ۷؍ مارچ کی صبح ایک تیندوا  کالونی میں گھوم رہا ہےجس کے بعد مکینو ںنے اس کی اطلاع فاریسٹ ڈپارٹمنٹ کو دی تھی ۔ فوٹیج دیکھنے  کےبعد بھوانی نگر سے متصل آرے کالونی اورقریبی گارڈن میں تیندوے کو تلاش کیاگیالیکن وہ نہیں ملا ۔ بعدازیں ۸؍اور ۹؍مارچ کو بھی مذکورہ کالونی میں نصب سی سی کیمرے میں تیندوا   دکھائی دینےپر محکمۂ جنگلات نے   ۱۰؍مارچ کو وہاں ۲؍پنجرے نصب کردیئےہیں۔ 
  بھوانی نگر پلاٹ نمبر ۱۲؍میں رہائش پزیر سماجی کارکن اور شیوسینا کےلیڈر انتخاب فاروقی نے انقلاب سے گفتگو کرتےہوئے کہاکہ ’’ فاریسٹ ڈپارٹمنٹ کے اہلکاراس معاملہ پر متواتر نظر رکھےہوئے ہیں ، اس کےباوجود ۷؍مارچ سے متعدد مرتبہ تیندوا  نظر آنے سے لوگ خوفزدہ ہیں۔ گزشتہ ۴؍دن سے صبح  اسکول جانے والے تقریباً ۵۰؍فیصدبچوںکوان  والدین نے اسکول  نہیں بھیجا ہے ۔ جو خواتین بازار جاتی ہیں، ان سے گھر سے باہر نہ نکلنےکی اپیل کی گئی ہے۔ عمررسیدہ  افرادسےبھی کہا گیا ہےکہ صبح اور سورج غروب ہونےکےبعد گھر سے نہ نکلیں۔ بھوانی نگر میں تقریباً ۶۵، ۷۰ ؍ عمارتیں ہیں جن میں  رہائش پزیر افراد سے احتیاط برتنےکی اپیل کی گئی ہے۔ کالونی  میں متعدد مقامات پر اس ضمن میں پوسٹر لگائے گئےہیں۔ مکینوںکےتحفظ کیلئے رات  میں مقامی نوجوانوںکی ٹیم پہرہ دے رہی ہے۔‘‘ایک سوال کے جواب میں فاروقی نے بتایاکہ ’’   محکمہ جنگلات کے  افسران  کالونی کا  وقتاً فوقتاً  دورہ بھی کررہے ہیں اور مقامی افرادکو تسلی دیتے ہوئے ضروری احتیاط برتنے کی اپیل کررہےہیں۔ انہوں نے بچوں کو تنہا گھر سے باہر نہ جانے کامشورہ بھی دیاہے۔ ‘‘ 
 رینج فاریسٹ آفیسر راکیش بھوئیر نے بتایاکہ ’’سی سی ٹی وی فوٹیج میں دھندلی تصویردکھائی دینے سے  وثوق سے تیندواہونےکی تصدیق نہیں کی جاسکتی  ہے ۔ اگر وہ تیندوا ہے توممکن ہےکہ وہ  آرے کالونی میں لوٹ گیاہو۔‘‘  واضح رہے کہ مرول   کے علاوہ ملاڈ مشرق کے علاقے  دنڈوشی  میں تیندوا نظر آیا ہے۔

marol Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK