• Wed, 16 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’مریم مرزا چلڈرنس لائبریری ملک کے ہر شہر اورگائوں میں ہونی چاہئے‘‘

Updated: October 16, 2024, 2:14 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

یوگیندر یادونے اورنگ آباد دورے پر مریم مرزا کے ذریعے قائم کردہ انوکھی لائبریری کادورہ کے دوران ان خیالات کااظہار کیا۔

In the picture, from right, Nishat Mirza, Yogendra Yadav, Maryam Mirza, Prof. Ajit Jha and others can be seen. Photo: INN
تصویر میں دائیں سے نشاط مرزا،یوگیندر یادو،مریم مرزا،پروفیسر اجیت جھا اور دیگر دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر : آئی این این

معروف سماجی اور سیاسی رضاکار یوگیندر یادو ۲؍ دنوں کےدورہ پر مہاراشٹر کے تاریخی شہر اورنگ آباد آئے ہیں۔ پیر کو جب انہیں یہاں کی ’مریم مرزا چلڈرنس محلہ لائبریری‘ کے تعلق سے علم ہوا تو وہ یہاں اپنے رفقاء کیساتھ آئے۔ لائبریری کا جائزہ لے کر انہوں نے بچوں کی جانب سے علم کو فروغ دینے کی کوشش کی ستائش کی اور کہا کہ اس طرح کی لائبریری ملک کے ہر شہر اور گائوں میں ہونی چاہئے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’یہ مائیکرو فنڈنگ اور مائیکرو لائبریری کا تجربہ انتہائی کارآمد ہے۔  ۵؍ ہزار روپے کی الماری اور ۱۰؍ہزار روپے کی کتابیں، مجموعی طور پر ایک لائبریری کو شروع کرنے پر ۱۵؍ ہزار روپے کا خرچ ہے۔ یہ انتہائی شاندار اور خوبصورت مہم ہے۔ اس کے ذریعے تعلیم کو فروغ دینے کی کوشش  ملک بھر میں ہونی چاہئے۔ ‘‘ یوگیندر یادو کے ساتھ دہلی سے آئے پروفیسر اجیت جھا نے کہا کہ’’ اگر ہم بڑی لائبریریوں کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں ایسی چھوٹی لائبریریاں شروع کرنی ہوں گی۔‘‘ شہر کے معروف وکیل اور سماجی کارکن سبھاش سانگلی کر بھی موجود تھے۔ انہوں نے مریم مرزا کی کاوشوں کی ستائش کی۔ فاؤنڈیشن کی رکن نشاط مرزا نے مختلف اقدامات و پروگرام کے بارے میں معلومات دی۔ 
واضح رہے کہ اورنگ آباد کی مریم مرزا اور اس کے والدمرزا عبدالقیوم ندوی جو رِیڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے صدر ہیں، نے کووڈ ۱۹؍ کے دوران جنوری ۲۰۲۱ء میں’ محلہ لائبریری ‘پروجیکٹ کا آغاز کیا تھا۔ اس وقت مریم، اقراء اردو گرلز ہائی اسکول کی ساتویں جماعت میں زیرتعلیم تھی۔ والد کی حوصلہ افزائی سے مریم نے اورنگ آباد کے بائجی پورہ میں اپنے گھر میں پہلی لائبریری قائم کی تھی۔ فی الحال اورنگ آبا دمیں ۳۶؍ ،پربھنی میں ۱۵؍ اور برہانپور میں ۵؍لائبریریاں جاری ہیں۔ مریم نے اپنے ہم عمروں میں مطالعہ کا ذوق پیدا کرنے کیلئے یہ مہم شروع کی تھی۔ اس کا نعرہ ہے ’تم مجھے ۱۵؍ہزار روپے دو میں تمہیں ایک لائبریری دوں گی۔‘ مریم کی انوکھی تحریک کیلئے اسے متعدد اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ جن میں امریکن فیڈریشن آف مسلمز آف انڈین اور لوک مت مکتا سنمان ایوارڈ شامل ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK