رمضان المبارک کے آخری ۱۰؍ دنوں میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں لاکھوں زائرین کی آمد متوقع ہے۔ ماہ مبارک کے ۲۲؍ ویں دن اور ۲۳؍ ویں شب کو حرم شریف میں ۳۰؍ لاکھ سے زائد زائرین جمع ہوئے۔
EPAPER
Updated: March 24, 2025, 7:17 PM IST | Makkah
رمضان المبارک کے آخری ۱۰؍ دنوں میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں لاکھوں زائرین کی آمد متوقع ہے۔ ماہ مبارک کے ۲۲؍ ویں دن اور ۲۳؍ ویں شب کو حرم شریف میں ۳۰؍ لاکھ سے زائد زائرین جمع ہوئے۔
ماہ رمضان کے آخری ۱۰؍ دنوں کی برکتوں سے فیضیاب ہونے کیلئے دنیا بھر سے زائرین کی بڑی تعداد مکہ مکرمہ کا رُخ کررہی ہے۔ سعودی حکام کے مطابق رمضان المبارک کے ۲۲؍ ویں دن اور ۲۳؍ ویں شب کو مسجد حرام میں ۳۰؍ لاکھ سے زائد زائرین جمع ہوئے۔ حج اور عمرہ کے وزیر توفیق الربیعہ نے انکشاف کیا کہ ۲۲؍ ویں دن تقریباً ۵؍ لاکھ ۹۲؍ ہزار ۱۰۰؍ مصلیان نے نمازِ فجر ادا کی، اس کے بعد ظہر کیلئے ۵؍ لاکھ ۱۸؍ ہزار، عصر کیلئے ۵؍ لاکھ ۴۷؍ ہزار ۷۰۰، مغرب کیلئے ۷؍ لاکھ ۱۰؍ ہزار ۵۰۰؍ اور عشاء اور تراویح کیلئے ۷؍ لاکھ ۳۲؍ ہزار ۷۰۰؍ مصلیان حاضر ہوئے۔
Masjid Al Haram pic.twitter.com/IoVmyjNckB
— Inside the Haramain (@insharifain) March 23, 2025
مسجد کے مرکزی دروازوں سے داخل ہونے والے عمرہ زائرین کی کل تعداد ۶؍ لاکھ ۶۲؍ ہزار ۵۰۰؍ تک پہنچ گئی۔ وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق، کنگ عبدالعزیز گیٹ سے داخل ہونے والوں کی سب سے زیادہ تعداد ۲؍ لاکھ ۳۵؍ ہزار ۸۰۰؍ زائرین ریکارڈ کی گئی۔ باب السلام سے ۳۲؍ ہزار ۳۰۰؍ اور باب الحدیبیہ سے ۶۹؍ ہزار ۶۰۰؍ زائرین مسجد حرم میں داخل ہوئے۔ ایک لاکھ ۱۱؍ ہزار ۴۰۰؍ زائرین باب العمرہ سے اور ایک لاکھ ۷۲؍ ہزار ۷۰۰؍ کنگ فہد گیٹ سے گزرے۔ یاد رہے کہ رمضان المبارک میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عمرہ زائرین کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔ سعودی حکومت زائرین کو عمرہ کا بہترین تجربہ دینے کیلئے انہیں ہر ممکن سہولت دینے کی کوشش کرتی ہے۔