گزشتہ سال کے مقابلے۷؍ فیصد کا اضافہ، ملک بھر میںجنوری میں سب سے زیادہ۱۵؍ لاکھ ۲۵؍ ہزار ۸۶۲؍ دوپہیہ گاڑیاں فروخت ہوئیں۔
EPAPER
Updated: February 07, 2025, 1:27 PM IST | Agency | New Delhi
گزشتہ سال کے مقابلے۷؍ فیصد کا اضافہ، ملک بھر میںجنوری میں سب سے زیادہ۱۵؍ لاکھ ۲۵؍ ہزار ۸۶۲؍ دوپہیہ گاڑیاں فروخت ہوئیں۔
ہندوستان میں آٹو سیکٹر تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ملک میں ہر ماہ لاکھوں لوگ گاڑیاں خرید رہے ہیں۔ اسی دوران ریٹیل آٹو سیلز کا ڈیٹا جاری کرنے والی تنظیم ایف اے ڈی اےنے جنوری ۲۰۲۵ء کیلئے آٹو سیلز کے اعداد و شمار جاری کئے ہیں جس کے مطابق جنوری ۲۰۲۵ء میں آٹو سیلز گزشتہ سال کے مقابلے میں ۷؍فیصد اضافے کے ساتھ ۲۲؍ لاکھ ۹۱؍ ہزار۶۲۱؍ یونٹ ہو گئی ہے۔’ فیڈریشن آف آٹو موبائل ڈیلرز اسوسی ایشن‘ یعنی ایف اے ڈی اےکے یہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ملک میں زیادہ لوگ گاڑیاں خرید رہے ہیں۔
ایف اے ڈی اے کے صدر سی ایس وگنیشور نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارا مشاہدہ ظاہر کرتا ہے کہ ہر گاڑی کی کیٹیگری۲؍ ڈبلیو،۳؍ ڈبلیو، پی وی ، ٹریکٹر اور سی وی میں مثبت رفتار دیکھی گئی جو صارفین کے مسلسل اعتمادکی طرف اشارہ کرتی ہے۔
ایف اے ڈی اےکی رپورٹ کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ دو پہیوں کی فروخت ہوئی ہے۔ جنوری۲۰۲۵ء میں، دو پہیوں کی ۱۵؍ لاکھ ۲۵؍ ہزار ۸۶۲؍ یونٹس فروخت ہوئی ہیں، اس کے بعد نجی گاڑیوں کی فروخت۴؍ لاکھ۶۵؍ ہزار ۹۲۰؍یونٹس رہی۔ تین پہیہ گاڑیوں کی بات کریں تو جنوری کے مہینے میں۳؍ پہیوں کے ایک لاکھ۷؍ ہزار ۳۳؍ یونٹس فروخت ہوئے۔ اس کے علاوہ کمرشیل گاڑیوں کے۴۲؍ ہزار ۵۹۹؍ یونٹس فروخت ہوئے۔