• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

میانمار میں ’موکا‘ طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی ،۶؍ا فراد کی موت

Updated: May 16, 2023, 11:47 AM IST | Yangon

ہنگامی ٹیمیں طوفان سے متاثرہ علاقوں میں مقامی بچاؤ ٹیموں کے ساتھ مل کر جنگی پیمانے پر کام کر رہی ہیں،راکھینے میں ٹین کی چھتیں اڑ گئیں 

A scene after the storm subsided in Rakhine. (AP/PTI)
راکھینے میں  طوفان تھمنے کے بعد کا ایک منظر۔ ( اےپی/ پی ٹی آئی)

 میانمار میں طاقتور سمندری طوفان ’موکا‘  کی  زد میں آنے سے ۵؍ افراد کی موت اور متعدد زخمی ہوگئے۔  خبر رساں  ایجنسی ژنہوا  نے بتایا کہ پیر کو میانمار کے محکمہ موسمیات  نے بتایا کہ طاقتور سمندری طوفان ’موکا‘ خلیج بنگال سے ٹکرانے کے بعد اب ملک کے اندرونی علاقوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔
  قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے  نے اتوار کو ٹویٹ کیا ،’’سائیکلون کی وجہ سے  راکھینے ریاست ، شان ریاست اور منڈالے شہر میں۵؍ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔‘‘
 مقامی انتظامیہ نے بتایا کہ ہنگامی ٹیمیں طوفان سے متاثرہ علاقوں میں  مقامی بچاؤ ٹیموں    کے ساتھ مل کر جنگی پیمانے پر کام کر رہی ہیں۔ ریاست  راکھینے اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں سنیچر کو۱۰؍ ایمرجنسی بچاؤ ٹیمو ں کے ساتھ ساتھ غذائی اجناس، پانی اور امدادی سامان لے جانے والی ۱۱۲؍ گاڑیوں کومامور کیا گیا  ہے۔
 مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان سے قبل ریاست راکھینے میں سیکڑوں افراد کو پہلے ہی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق طاقتور  طوفان شمال اور شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے اور اس کے چین اور میگ وے کے علاقے سے ٹکرانے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ طوفان کے  ایک حصے  کے کمزور پڑنے سے پہلے ایک اور سمندری  طوفان ساگنگ کے علاقے  سے گزر سکتا ہے۔ 
 مقامی میڈیا کے مطابق طوفان ’موکا‘ بڑے پیمانے پر  تباہی مچارہا  ہے۔ اتوار کو بنگلہ دیش اور میانمار کے ساحلوں سے۱۳۰؍ میل فی گھنٹہ (تقریباً۲۰۹؍ کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کی وجہ سے راکھینے ریاست  میں  ٹین کی چھتیں اڑ گئیں۔  اس کے علاوہ، تیز ہوا اور موسلادھار بارش کے ساتھ آنے والے اس طوفان  نے میانمار کے ستوے، تھانڈوے، گوا، کیوفیو  اور کوکوکیون قصبوں میں عمارتوں کو نقصان پہنچایا۔ دریں اثناء ریاست ر اکھینے  میں درخت گرنے سے ایک خاتون(۳۰) کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK