• Mon, 24 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھنڈارا کی آرڈیننس فیکٹری میں زبردست دھماکہ،آواز ۵؍ کلومیٹر تک سنی گئی

Updated: January 24, 2025, 11:28 PM IST | Nagpur

دھماکہ اتنا شدید تھا کہ فیکٹری کی چھت اُڑ گئی، کچھ ملازمین کے ملبے میں دبے ہونے کا اندیشہ ، وزیر دفاع اور وزیر اعلیٰ نے تعزیت کا اظہار کیا

The explosion was so powerful that most of the ordnance factory was razed to the ground. (Photo: PTI)
دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ آرڈیننس فیکٹری کا بیشتر حصہ زمیں بوس ہو گیا۔(تصویر: پی ٹی آئی )

ریاست کے بالکل مشرقی جانب خطہ ودربھ میں واقع  بھنڈارا شہر کے جواہر نگر میں واقع آرڈیننس فیکٹری میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں فیکٹری کی چھت اڑ گئی اور اس کے ملبے میں دبنے کی وجہ سے ۸؍ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ۷؍ زخمی بتائے جارہے ہیں۔  فیکٹری کے ملبے میں ۱۲؍ سے ۱۳؍ افراد کے دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔ انہیں نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن کیا جارہا ہے۔ یہ دھماکہ اتنا شدید اور زبردست تھا کہ  ۵؍ کلومیٹر دور تک بھی اس کی آواز سنائی دی۔ اس کی وجہ سے بالکل قریب میں واقع گائوں میں گھروں کے برتن گر گئے اور لوگ گھبراہٹ میں اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔
   وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری اور وزیر اعلیٰ فرنویس نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔راج ناتھ سنگھ نے ایکس پوسٹ میں کہا کہ اس دھماکے سے وہ گہرے دکھ میں ہیں۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر بچاؤ کے کام میں مصروف ہیں اور حکومت کی جانب سے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
  مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیوینڈر فرنویس نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے بعد چھت گرنے کی وجہ سے کئی افراد فیکٹری کے اندر پھنس گئے تھے  جن میں سے پانچ افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ فیکٹری کے قریب سے اٹھتے ہوئے دھوئیں نے علاقے کو گھیر لیا تھا  جس  کے کئی  ویڈیو وائرل ہو گئے ہیں۔ اب تک یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ دھماکہ کس وجہ سے ہوا تھا۔ چونکہ یہ ہائی سیکوریٹی ایریا ہے اس لئے دھماکہ کی وجہ جاننا بہت ضروری ہے۔  واضح رہے کہ اس فیکٹری میں خصوصی طور پر آر ڈی ایکس تیار کیا جاتا ہے۔ 

nagpur Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK