• Mon, 20 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

مہاکمبھ میں سلنڈر دھماکہ کے بعد بھیانک آتشزدگی، متعدد کیمپ جل کر خاک ہوگئے

Updated: January 20, 2025, 10:05 AM IST | Abdullah Arshad | Lucknow

ڈیڑھ گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایاگیا، کوئی جانی نقصان نہیں  ہوا، وزیراعلیٰ نے  افسران کے ساتھ جائے حادثہ کا دورہ کیا، وزیراعظم نے بھی خبر لی

The Kumbh Mela site in Allahabad that was affected by the fire. Photo: PTI.
الہ آباد میں  واقع کمبھ میلے کی وہ جگہ جو آتشزدگی سے متاثر ہوئی۔ تصویر: پی ٹی آئی۔

الہ آباد میں مہا کمبھ میلے میں اتوار کو شاستری پل کے نیچے واقع سیکٹر ۱۹ ؍میں گیتا پریس کے کیمپ میں دھماکہ کے بعد آگ لگ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ سیکٹر ۲۰؍ تک پہنچ گئی۔ اس پرقابو پانےکیلئے فائربریگیڈ کی ایک درجن سے زائد گاڑیوں کے علاوہ ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی ٹیموں کو موقع پر بھیجا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ سے میلہ میں افراتفری او ر بھگدڑ مچ گئی۔ پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کی موجودگی میں ڈیڑھ گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ 
حادثہ کے بعد وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اعلیٰ افسران کے ساتھ جائے حادثہ کا فضائی معائنہ کیا جبکہ وزیراعظم مودی نے بھی انہیں  فون کرکے صورتحال دریافت کی۔ آتشزدگی کے نتیجے میں   دونوں سیکٹروں میں موجود ۲؍ درجن سے زائد کیمپ جل گئے۔ اے ڈی جی پریاگ راج بھانو بھاسکر کےمطابق آگ سے کسی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، کچھ لوگ معمولی زخمی ہوئے ہیں جن کو علاج کے لئےاسپتال بھیجا گیا ہے۔ 
اتوار کی شام ساڑھے چار بجے لگنےوالی آگ کے بارے میں  بتایا جارہا ہے کہ کیمپ میں چھوٹے گیس سلنڈر سے کھانا پکانے کے دوران دھماکہ کے بعد یہ آگ لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے میلہ میں افراتفری مچ گئی۔ کیمپوں میں آگ کے اٹھتے شعلوں اور دھماکوں سے لوگ خوف زدہ ہو کر ادھر اوھربھاگنے لگنے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK