• Sat, 11 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

میرٹھ : ایک ہی خاندان کے ۵؍ افراد کے بہیمانہ قتل سے سنسنی

Updated: January 11, 2025, 1:50 PM IST | Inquilab News Network | Meerut

۳؍ نامزد ملزمین کیساتھ کئی مشتبہ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج ،پولیس نے مقتول کے بھائی کوحراست میں لیا۔

Senior police personnel and investigation team can be seen outside the said house. Photo: INN
مذکورہ مکان کے باہر اعلیٰ پولیس اہلکار اور تفتیشی ٹیم دیکھی جاسکتی ہے۔ تصویر: آئی این این

یہاں بدھ کی شب سہیل گارڈن میں ایک ہی کنبے کے پانچ افراد کا بہیمانہ قتل کردیا گیا ہے۔ شوہر اور بیوی کی لاشیں گھر کے اندر سے چادر میں لپٹی ہوئی ملی ہیں۔ ان کی ۳؍ چھوٹی بیٹیوں کوبھی قتل کر دیا گیاہے اوران کی لاشوں  بوری میں بھرکر بیڈکے بکس میں چھپا دیا گیا  تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سبھی متوفین کے سر پر گہری چوٹیں پائی گئیں۔ گردن پر تیز دھار ہتھیار کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔ گھر کے دروازے پر باہر سے تالا لگا ہوا تھا۔صبح سے رشتہ دار اور بھائی فون کر رہے تھے لیکن کوئی فون ریسیو  نہیں کررہا تھا۔ پڑوسیوں نے بھی ایک دن سے اس فیملی کو نہیں دیکھا تھا۔
 پولیس کی ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ خاندان کے ۵؍ افراد کے گلے،  پتھر کاٹنے والی مشین سے کاٹے گئے۔یہ سارا معاملہ لہساڑی گیٹ کے علاقے سہیل گارڈن کا ہے۔مرنے والوں میں شوہر معین، بیوی اسماء اور تین بیٹیاں ۸؍سالہ افشاں ،۴؍سالہ عزیزہ اور ایک سال کی ادیبہ شامل ہیں۔ معین میکینک کا کام کرتا تھا۔اسماء اس کی تیسری بیوی تھی۔پولیس اور فارینسک ٹیم نے گھر کی تلاشی لی۔ اے ڈی جی ڈی کے ٹھاکر اور ڈی آئی جی کلاندھی نیتھانی بھی پہنچے۔ابتدائی تفتیش میں معین کے بھائی پر قتل کا شبہ ہے۔ اسے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ ایک جھولا چھاپ ڈاکٹر بھی راڈار پر ہے۔دیررات اسماء کے بھائی شمیم نے شکایت درج کرائی۔جس میں اسماء کی دیورانی نذرانہ اور دو بھائیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس نے ۳؍ نامزد اور دو نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ نذرانہ کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔معین کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔ گھر کی دیواروں پر پلاسٹر تک نہیں ہے۔ یہ گھر ۷۰ مربع گز میں بنایا گیا ہے۔دروازہ توڑ کر بھائی اندر پہنچا۔ کپڑے اور سامان زمین پر بکھرا پڑا تھا۔دروازے کے بالکل سامنے ایک کمرہ تھا جس کے قریب ہی ایک چھوٹا سا کچن ہے۔ کمرے میں بیڈ کے قریب زمین پر معین اور اس کی بیوی کی لاشیں پڑی تھیں جو چادروں  میں لپٹی ہوئی تھیں۔ ان کے گلے دھاردار ہتھیاروں سے کاٹے گئے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK