• Fri, 20 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اراکین پارلیمنٹ کا ملک کے پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو کو خراج عقیدت

Updated: November 15, 2024, 11:38 AM IST | Agency | New Delhi

راجناتھ سنگھ کے ساتھ کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال، جے رام رمیش، راجیو شکلا اور دیگر قائدین موجود رہے، سوشل میڈیا پر بھی متعدد لیڈروں نے پیغامات پوسٹ کئے۔

Defense Minister Rajnath Singh and Members of Parliament during a function organized in memory of Nehru. Photo: INN
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اوراراکین پارلیمنٹ نہرو کی یاد میں منعقدہ تقریب کے دوران۔ تصویر : آئی این این

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی قیادت میں اراکین پارلیمنٹ نے جمعرات کو ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کو ان ک یوم پیدائش کے موقع پر مرکزی ایوان دستور ہال میں ان کی تصویر پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر کانگریس لیڈران کے سی وینوگوپال، جے رام رمیش اور راجیو شکلا اور دیگر قائدین موجود تھے۔ اس کے علاوہ لوک سبھا کے جنرل سیکریٹری اُتپل کمار سنگھ اور راجیہ سبھا کے جنرل سیکریٹری پی سی مودی نے سابق وزیر اعظم کو گلہائے عقیدت پیش کیا۔ واضح رہے کہ پنڈت نہرو۱۴؍نومبر ۱۸۶۹ء کو اتر پردیش کے الہ آباد میں پیدا ہوئے تھے۔ یہ ان کا ۱۳۵؍ واں یوم پیدائش تھا۔ پارلیمنٹ میں خراج عقیدت کی تقریب کے علاوہ سوشل میڈیا پربھی متعدد لیڈروں نے جواہر لال نہرو کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے پنڈت نہرو کو یاد کرتے ہوئے ’ ایکس‘ پر لکھا کہ نہرو جدید ہندوستان کے معمار، جمہوریت کے علمبردار اور مضبوط اداروں کے بانی تھے۔ راہل گاندھی کے مطابق’’ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت نہرو کو ان کی سالگرہ پر سلام۔ ان کے جمہوری، ترقی پسند اور شامل مزاج خیالات ہمیشہ ہمارے نظریات اور ہندوستان کی اساس کا حصہ رہیں گے۔ ‘‘ کانگریس کے مرکزی لیڈروں نے دہلی کے شانتی وَن میں بھی ایک تقریب کا انعقاد کیا، جس میں نہرو کی خدمات کو یاد کیا گیا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم مودی اور کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بھی ایکس پر اپنے پیغامات میں جواہر لال نہرو کو ان نظریات اور خدمات کے حوالے سےیاد کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK