• Tue, 14 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

میکسیکو: پوپوکاٹے پیٹل آتش فشاں پھٹنے کے سبب درجنوں پروازیں منسوخ

Updated: February 28, 2024, 5:21 PM IST | Maxico city

میکسیکو کی راجدھانی میکسیکو شہر کے قریب پوپوکاٹے پیٹل آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد راکھ فضا میں پھیل گئی جس کے نتیجے میں تقریباً ۲؍ درجن پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جبکہ متعد د ملتوی بھی ہوئی ہیں۔ اس ضمن میں میکسیکو انٹرنیشنل ایئر پورٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ طیاروں کے سیفٹی چیکس میں راکھ پائی گئی ہے جس کے سبب قومی اور بین الاقوامی آپریٹرز نے ۲۲؍ پروازیں منسوخ کی ہیں۔

A scene of a volcanic eruption. Image: X
آتش فشاں پھٹنے کا منظر۔ تصویر: ایکس

انتظامیہ نے بتایا کہ میکسیکو شہر کےباہر پوپوکاٹے پیٹل آتش فشاں سے راکھ نکل کر فضا میں پھیلنے کے بعدتقریباً دو درج پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں ۔ اس ضمن میں میکسیکو انٹرنیشنل ایئر پورٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ نیشنل اور انٹرنیشنل آپریٹرس نے ۲۲؍ پروازیں منسوخ کی ہیں جس کی وجہ پروازوں کے سیفٹی چیکس میں ملنے راکھ پائی گئی ہے۔اے ایف پی کے مطابق ایئرپورٹ کے آنے اور جانے والی پروازوں کے لاگ میں پروازوں کے منسوخ ہونے اور ملتوی ہونے کی خبرتھی تاہم وجہ نہیں لکھی ہوئی تھی۔

انتظامیہ نے کہاکہ راکھ کے میکسیکو،پوئبلا اورموریلوس اور میکسیکو شہر تک پھیلنے کے خدشات ہیں جو آتش فشاں کے مقام سے ۵۵؍ میل کی دوری پر ہے۔تاہم، یہ آتش فشاںدسمبر ۱۹۹۴ء سے جب سےفعال ہوا ہے، جسے اب ۶؍ دہائی گزر گئی ہے، جب سے وہاں چڑھائی روک دی گئی ہے، کوہ پیماکیلئے ہوسٹل بند کر دیا گیا ہے جبکہ جوالہ مکھی کے نزدیک جانے پر روک لگا دی گئی ہے۔
تاہم، اس کے بعد سے اس میںبڑے پیمانے پر اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ کبھی کبھار وہاں کے قریبی دیہاتی طبقے کے افراد کو وہاں سے نکالنا ضروری ہو جاتا ہے۔ 
گزشتہ سال مئی میں جب یہ آتش فشاں پھٹا تھا تب راکھ اور گیس کے پھیلنے جبکہ پہاڑوں کے ذرات اڑنے کے سبب اعصاب جھنجھوڑ گئے تھے۔تاہم، گزشتہ ایک ہزار سال میںایسا آتش فشاں کبھی نہیں پھٹا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK