• Sun, 29 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

میکسیکو: شہری اگر امریکہ میں گرفتار ہوئے تو نیا ایپ الرٹ بھیجے گا

Updated: December 28, 2024, 9:33 PM IST | Mexico City

یہ ایپ میکسیکو کے ان شہریوں کی مدد کرے گا جو امریکہ میں ہیں اور امریکی امیگریشن ڈپارٹمنٹ کی طرف سے حراست میں لئے جانے کے خطرے سے دوچار ہیں۔ میکسیکو حکومت نے اپنے شہریوں کی مدد کا دعویٰ کیا ہے۔ فی الحال یہ ایپ جانچ کے مراحل میں ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

 میکسیکو ایک ایسا سیل فون ایپ تیار کر رہا ہے جس کے ذریعے تارکین وطن اپنے رشتہ داروں اور مقامی قونصل خانوں کو اطلاع کر سکیں گے کہ وہ امریکی امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے حراست میں لئے جانے والے ہیں۔ یہ اقدام نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ۲۰؍ جنوری کو عہدہ سنبھالنے کے بعد بڑے پیمانے پر ملک بدر کرنے کی دھمکیوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔ میکسیکو کے خارجہ امور کے سیکریٹری جوآن رامن ڈی لا فوینٹے نے کہا کہ ایپ کو چھوٹے پیمانے پر جانچ کیلئے تیار کیا گیا ہے اور یہ اچھی طرح کام کر رہا ہے۔ مزید یہ کہ ایپ صارفین کو ایک ٹیب دبانے کی اجازت دے گا جو پہلے سے منتخب کردہ رشتہ داروں اور قریبی میکسیکن قونصل خانے کو الرٹ نوٹیفکیشن بھیجے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اگر آپ خود کو ایسی صورت حال میں پاتے ہیں جہاں نظر بندی کا خوف ہو تو آپ الرٹ بٹن دبا کر قریبی قونصل خانے کو سگنل بھیج سکتے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: نیتن یاہو کی اہلیہ کیخلاف تفتیش شروع کرنے کا فیصلہ

خیال رہے کہ جب کسی غیر ملکی شہری کو حراست میں لیا جائے تو امریکی حکام اپنے ملک کے قونصل خانوں کو نوٹس دینے کے پابند ہیں۔ میکسیکو کا کہنا ہے کہ اس نے ملک بدری سے متعلق قانونی عمل میں تارکین وطن کی مدد کیلئے قونصلر عملے اور قانونی امداد کو بہتر کر دیا ہے۔ ڈی لا فوینٹے کو توقع ہے کہ ایپ جنوری میں متعارف کرایا جائے گا۔ تاہم، یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا ایپ میں ڈی ایکٹیویشن ٹیب ہے جو کسی الرٹ کو واپس لینے کی اجازت دے۔ میکسیکو حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس نے تارکین وطن کے سوالات کے جوابات دینے کیلئے ایک کال سینٹر بھی قائم کیا ہے جو۲۴؍ گھنٹے کام کرتا ہے۔ میکسیکو حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں ۵ء۱۱؍ ملین تارکین وطن ہیں جن کی کسی نہ کسی شکل میں قانونی رہائش ہے، اور ۸ء۴؍ ملین قانونی رہائش یا مناسب دستاویزات کے بغیر ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK