Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

میامی اوپن: الیکزینڈرا ایلا نے سواتیک کو ہراکر سیمی فائنل میں قدم رکھا

Updated: March 28, 2025, 9:56 AM IST | Miami

فلپائن کی ۱۹؍سالہ الیگزینڈرا ایلا نے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں عالمی نمبر ۲؍آئیگا سواتیک کو۲ ۔۶، ۵۔۷؍سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

Philippine tennis player Alexandra Ella. Photo: INN
فلپائن کی ٹینس کھلاڑی الیکزینڈرا ایلا۔ تصویر: آئی این این

فلپائن کی ۱۹؍سالہ الیگزینڈرا ایلا نے  میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں عالمی نمبر ۲؍آئیگا سواتیک کو۲ ۔۶، ۵۔۷؍سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔  وائلڈ کارڈ کے ذریعے میامی اوپن میں داخلہ حاصل کرنے والی ایلا درجہ بندی میں دنیا کی ۱۴۰؍ویں نمبر پر  ہیں اور ڈبلیو ٹی اے ۱۰۰۰؍ ٹورنامنٹ کے آخری ۸؍ میں پہنچنے والی اپنے ملک کی پہلی خاتون کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے سواتیک کی خراب کارکردگی کا فائدہ اٹھایا اور دوسرے سیٹ میں  ۲۔۴؍سے پیچھے رہنے کے بعد زبردست واپسی کی۔ سیمی فائنل میں ایلا کا مقابلہ جیسیکا پیگولا  سے ہوگا جنہوں نے ایما راڈوکانو کو کوارٹر فائنل میں ۴۔۶،۷۔۶،۳۔۶؍ سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھئے: رندیپ ہڈا، سنی دیول کی فلم’’جاٹ‘‘ میں ویلن کا کردار ادا کریں گے

اپنی جیت کے بعد الیگزینڈرا ایلا نے کہا ’’میں اس پر یقین نہیں کر سکتی۔میں خود کو ساتویں آسمان پر محسوس کر رہی ہوں۔‘‘  قابل ذکر ہے کہ میامی اوپن کے آخری ۴؍ میں پہنچنی  ایلا نے ۳؍ ایسی کھلاڑیوں کو شکست دی ہے جنہوں نے گرینڈ سلیم خطاب جیتے ہیں۔انہوںنے اسٹاپینکو اور میڈیسن کیز کو شکست دی تھی۔ایلا نے کہا کہ ’’میں بہت خوش ہوں اور اس طرح کے لیجنڈز کے ساتھ مقابلہ کر کے اور جیت کر میں خود پر اپنے ملک پر فخر نے محسوس کر رہی ہوں۔ مجھے اپنے شاٹس پر بھروسہ تھا اور میرے پاس ایک  شاندار معاون اسٹاف ہے جو مجھے بتاتا ہے کہ میں یہ کر سکتی ہوں۔‘‘
واضح رہے کہ ایلا ۱۳؍سال کی عمر میں میلورکا میں رافیل ندال کی اکیڈمی میں شامل ہونے کے لئے سپین چلی گئی تھیں۔ وہاں انہوں نے ندال کے چچا اور سابق کوچ ٹونی ندال سے ٹینس کی مہارت سیکھیں۔ ایلا نے کہا’’یہ میرے لئے بہت معنی رکھتا ہے کہ وہ یہاں میرا میچ دیکھنے آئے تھے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ انہیں مجھ پر کتنا اعتماد تھا اور اکیڈمی کا مجھ پر کتنا اعتماد ہے۔ حالانکہ صرف یہ میچ ہی نہیں بلکہ پچھلے میچ بھی بہت مشکل تھے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK