• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مائیکروسافٹ کو۲۳؍ ارب ڈالر کا نقصان، ایک غلطی کی اتنی بڑی قیمت چکانی پڑی

Updated: July 21, 2024, 12:32 PM IST | Agency | New Delhi

آئی ٹی سسٹم کے کریش ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی کمپنی کو قدر کے لحاظ سے۱۸؍ بلین پاؤنڈز کا نقصان ہوا۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

۱۹؍ جولائی ۲۰۲۴ءکو آئی ٹی کی معروف کمپنی مائیکروسافٹ کے سرورس میں ایک بڑی تکنیکی خرابی کی وجہ سے کمپنی کو۲۳؍ بلین ڈالرس کا بھاری نقصان ہوا ہے۔ یہی نہیں کمپنی کے حصص کی قیمت میں ۰ء۷۱؍ فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ آئی ٹی سسٹم کے کریش ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی کمپنی کی ویلیو ایشن میں ۱۸؍ بلین پاؤنڈز کا نقصان ہوا ہے۔ مائیکروسافٹ کی مارکیٹ ویلیو پہلے ۳ء۲۷؍ ٹریلین ڈالر تھی۔ 
سرمایہ کاری ڈیٹا پلیٹ فارم اسٹاکلیٹکس کے تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ مائیکروسافٹ کے شیئر کی قیمت۱۹؍ جولائی کی صبح۱۰؍ بجے ۴۴۳ء۵۲؍ ڈالرس سے گر کر تقریباً ۴۴۰ء۳۷؍ ڈالرس ہو گئی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ٹیک کمپنی ایپل کے بعد مائیکروسافٹ عالمی سطح پر سب سے قیمتی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ 
دنیا بھر میں مائیکروسافٹ میں خرابی کا اثر
اسٹاکلیٹکس کے ترجمان کے مطابق مائیکروسافٹ کے سرورس میں اس تکنیکی خرابی کا اثر دنیا بھر میں دیکھا گیا۔ دنیا بھر کی کمپنیوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔ جب مائیکرو سافٹ جیسی بڑی عالمی کمپنیوں میں چیزیں غلط ہو جاتی ہیں تو اس کا سرمایہ کاروں پر بھی بڑا اثر پڑتا ہے۔ 
پورا معاملہ کیا ہے؟
مائیکروسافٹ کی کلاؤڈ سروس میں اچانک خرابی کے باعث دنیا بھر کے لیپ ٹاپ اور کمپیوٹرس کے ونڈوز کریش ہوگئے۔ اس تکنیکی خرابی کی وجہ سے پوری دنیا کے کمپیوٹر خود بخود دوبارہ شروع ہونے لگے۔ اسکرین نیلی ہو گئی اور اس پر غلطیاں ظاہر ہونے لگیں۔ مائیکروسافٹ نے کہا کہ یہ مسئلہ کراؤڈ اسٹرائیک کی اپ ڈیٹ سے پیدا ہوا ہے۔ صرف ان صارفین کو جو مائیکروسافٹ ایزورے استعمال کرتے ہیں اس میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK