۲۰۰۳ء میں شروع کی جانے والی مائیکروسافٹ کی فون اور چیٹ سروس ’’اسکائپ‘‘ (Skype) کو مئی ۲۰۲۵ء میں مکمل طور پر بند کردیا جائے گا۔
EPAPER
Updated: March 01, 2025, 10:08 PM IST | New York
۲۰۰۳ء میں شروع کی جانے والی مائیکروسافٹ کی فون اور چیٹ سروس ’’اسکائپ‘‘ (Skype) کو مئی ۲۰۲۵ء میں مکمل طور پر بند کردیا جائے گا۔
مائیکرو سافٹ کے زیر ملکیت مشہور انٹرنیٹ چیٹ اور فون سروس ’’اسکائپ‘‘ (Skype) مئی سے مکمل طور پر بند ہوجائے گا۔ کمپنی نے جمعہ کو ایکس پر پوسٹ کیا کہ ۲۰۰۳ء میں شروع ہونے والی اس سروس نے ایک طویل عرصے تک صارفین کا ساتھ نبھایا ہے اور اب یہ پلیٹ فارم اپنے دور کے خاتمے کی نشاندہی کرتا ہے۔ مئی ۲۰۲۵ء سے اسکائپ دستیاب نہیں رہے گا۔
یہ بھی پڑھئے: ’’سپر بوائز آف مالیگاؤں‘‘ مشہور شخصیات نے ریما کاگتی کی فلم کو ۵؍ اسٹار دیئے
تاہم، مئی تک صارفین اسکائپ کی خدمات کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں جس میں وہ تمام فیچرس موجود رہیں گے، جو اَب بھی ہیں البتہ کوئی نیا اَپ ڈیٹ یا فیچر اس میں شامل نہیں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا ایپس جیسے وہاٹس ایپ، وائبر، وی چیٹ، انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ اور فیس بک وغیرہ کی آمد سے قبل اسکائپ کو مواصلات کا بہترین اور واحد ذریعہ قرار دیا جاتا تھا۔ تاہم، بدلتے دور کے ساتھ ان ایپس نے اسکائپ کی مانگ انتہائی کم کردی جس کے بعد مائیکروسافٹ کو اسے بند کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔