• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جن سوراج کی حکومت بننے پر بہار سے نقل مکانی رکے گی: پرشانت کشور

Updated: December 25, 2024, 1:54 PM IST | Agency | Patna

جن سوراج کے بانی پرشانت کشور نے یقین دلایا ہے کہ ریاست میں جن سوراج کی حکومت بننے پر ایک سال کے اندر بہار سے نقل مکانی رکے گی۔

Prashant Kishor. Photo: INN
پرشانت کشور۔ تصویر: آئی این این

جن سوراج کے بانی پرشانت کشور نے یقین دلایا ہے کہ ریاست میں جن سوراج کی حکومت بننے پر ایک سال کے اندر بہار سے نقل مکانی رکے گی۔ پر شانت کشور نے  پٹنہ میں پریس کانفرنس میں کہا ،’’اس وقت سیاسی پارٹیاں بہار میں نوکریوں کے جھوٹے خواب دکھا رہی ہیں۔ کوئی ۵؍ لاکھ نوکریوں کی بات کر رہا ہےتو کوئی۱۰؍ لاکھ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بہار میں ۲۳؍ لاکھ نوکریاں ہیںجو بہار کی آبادی کا۲؍ فیصد سے بھی کم ہے۔‘‘ انہوں نے زور دے کر کہا ،’’۹۸؍ فیصد افراد کے پاس سرکاری نوکری  ہے اور نہ ہی ان کے پاس اس کی کوئی امید ہے۔ ایسے میں جو لوگ کہتے ہیں کہ وہ سرکاری نوکریاں دے کر نقل مکانی کو روک دیں گے، وہ بہار کے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔‘‘
  پرشانت کشور نے کہا ،’’ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ترقی کا راستہ سرکاری ملازمتوں سے نہیں بلکہ تعلیم اور سرمائے کی دستیابی سے ہے۔‘‘ انہوں نے ناروے اور سویڈن جیسے ممالک کی مثالیں دیتے ہوئے کہا ،’’ ان ممالک میں لوگ نوکریوں کیلئے ریلوے کا امتحان نہیں دیتے بلکہ انہیں اچھی تعلیم اور روزگار کیلئے آسانی سے سرمایہ ملتا ہے۔ جن سوراج بھی اسی ماڈل کو بہار میں نافذ کرے گا۔ اگر بہار سے مزدوروں کی نقل مکانی روکنی ہے تو سب سے پہلے یہاں سے سرمائے اور دانشوروں کی نقل مکانی کو روکنا ہوگا۔ اس سمت میں ۱۰؍بڑے ماہر اقتصادیات ہمارے ساتھ کام کر رہے ہیں اور انہوں نے ایک ٹھوس ماڈل تیار کیا ہےجو بہار میں نقل مکانی کو روکے گا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK