ممبرا کے ایم ایم ویلی علاقے میں واقع سلاٹر ہاؤس کی جگہ پر قائم کئے گئے قبرستان کو قانونی قرار دینے اور سلاٹر ہاؤس کی جگہ مختص کرنے کے مطالبے کے ساتھ مجلس اتحاد المسلمین( ایم آئی ایم ) کے ممبرا کلوا اسمبلی حلقہ کے صدر سیف پٹھان کا بے مدت دھرنا آندولن سنیچر کو تیسرے روز بھی جاری رہا۔
ایم گیٹ کے قریب تیسرے روز احتجاج پر بیٹھے سیف پٹھان اور ساتھی۔ تصویر: آئی این این
ممبرا کے ایم ایم ویلی علاقے میں واقع سلاٹر ہاؤس کی جگہ پر قائم کئے گئے قبرستان کو قانونی قرار دینے اور سلاٹر ہاؤس کی جگہ مختص کرنے کے مطالبے کے ساتھ مجلس اتحاد المسلمین( ایم آئی ایم ) کے ممبرا کلوا اسمبلی حلقہ کے صدر سیف پٹھان کا بے مدت دھرنا آندولن سنیچر کو تیسرے روز بھی جاری رہا۔ سیف پٹھان نے بتایاکہ ’’جمعہ کی شب ممبرا وارڈ کمیٹی کے افسر بالو پیچڑنے ان سے ملاقات کی تھی اور احتجاج ختم کرنے کی اپیل کی لیکن جب مَیں نے ان سے قبرستان کو قانونی قرار دینے کی تحریری یقین دہانی اور سلاٹر ہاؤس کی زمین کے تعلق سے بھی تحریری جواب مانگا تو ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا اور وہ واپس ہو گئے۔
سیف پٹھان کے بقول سلاٹر ہاؤس کیلئے مختص زمین پر قبرستان قائم کیاگیا ہے اور ب تک وہاں۳؍ ہزار سے زیادہ تدفین بھی عمل میں آئی ہیں اس کے باوجود تھانے میونسپل کارپوریشن ( ٹی ایم سی) نے اسے قانونی قرار نہیں دیا ہے۔ اس لئے ہمارا اہم مطالبہ یہی ہے کہ قبرستان کو قانونی قرار دیاجائے اور سلاٹر ہاؤس کہاں بنایاجائے گااس کی نشاندہی کی جائے ۔