جمعہ کی شب تقریباً ۱۰؍ بجے میرا روڈ میں ایک سنسنی خیز واردات انجام دی گئی جس میں ایک شاپنگ سینٹر میں گھس کر ایک نامعلوم شخص نے ایک ۳۵؍ سالہ تاجر کو سر میں گولی مار کر ہلاک کردیا اور جائے واردات سے فرار ہوگیا۔
EPAPER
Updated: January 05, 2025, 10:10 AM IST | Inquilab News Network | Mira Road
جمعہ کی شب تقریباً ۱۰؍ بجے میرا روڈ میں ایک سنسنی خیز واردات انجام دی گئی جس میں ایک شاپنگ سینٹر میں گھس کر ایک نامعلوم شخص نے ایک ۳۵؍ سالہ تاجر کو سر میں گولی مار کر ہلاک کردیا اور جائے واردات سے فرار ہوگیا۔
جمعہ کی شب تقریباً ۱۰؍ بجے میرا روڈ میں ایک سنسنی خیز واردات انجام دی گئی جس میں ایک شاپنگ سینٹر میں گھس کر ایک نامعلوم شخص نے ایک ۳۵؍ سالہ تاجر کو سر میں گولی مار کر ہلاک کردیا اور جائے واردات سے فرار ہوگیا۔
پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق مرحوم کا نام محمد تبریز انصاری عرف سونو ہے لوگ اسے شمس تبریز کے نام سے بھی جانتے تھے۔ وہ ایک مجرمانہ کیس میں اہم گواہ تھا اور اس نے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی کہ گزشتہ چند روز سے اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔ تاہم ان کے قتل کی اصل وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
ایک سی سی ٹی وی میں نظر آرہا ہے کہ واردات کے وقت تبریز اپنی دکان کے باہر کھڑے ہوکر ۲؍ افراد سے گفتگو کررہے تھے۔ تبھی حملہ آور نے وہاں پہنچ کر ان پر بے دریغ فائرنگ کردی۔ اس ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے کہ حملہ آور نے بالکل قریب پہنچنے کے بعد ان کے سر میں ایک گولی ماری اور وہاں سے فرار ہوگیا۔ اس واردات سے وہاں موجود دونوں افراد بھی گھبرا کر بھاگ گئے۔
اس شاپنگ سینٹر کے گیٹ پر لگے سی سی ٹی وی کا ایک ویڈیو بھی وائرل ہوا ہے جس میں قاتل کو مال میں داخل ہوتے ہوئے اور پھر واردات انجام دینے کے بعد وہاں سے فرار ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
شاپنگ مال اور اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ کی مدد سے نیا نگر پولیس ملزم کو تلاش کرنے کی کوشش کررہی ہے۔خبر لکھے جانے تک واردات سے متعلق جتنے بھی ویڈیو سوشل میڈیا پر عام ہوئے تھے ان میں سے کسی میں بھی ملزم کا چہرہ نظر نہیں آرہا ہے۔