• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

میرابھائندر: فائر بریگیڈ کے بیڑے میں ۱۶؍ فائر بائک شامل

Updated: November 13, 2023, 10:07 AM IST | Sajid Mahmood Shaikh | Mumbai

میرابھائندر میونسپل کارپوریشن نے اپنے فائر بریگیڈ کی استعداد میں اضافہ کرتے ہوئے ۱۶ ؍فائر بائک اپنے بیڑے میں شامل کی ہے۔

A photo of the inauguration of 16 fire bikes in the fleet of Mirabhinder Fire Brigade. Photo: INN
میرابھائندر کے فائر بریگیڈ کے بیڑے میں شامل ۱۶؍ فائر بائیک کے افتتاح کی تصویر۔ تصویر : آئی این این

میرابھائندر میونسپل کارپوریشن نے اپنے فائر بریگیڈ کی استعداد میں اضافہ کرتے ہوئے ۱۶ ؍فائر بائک اپنے بیڑے میں شامل کی ہے۔گزشتہ روز میرا بھائندر میونسپل کارپوریشن کے صدر دفتر میں میونسپل کمشنر اور شہر کے موجودہ منتظم سنجے شرپت کاٹکر کے ہاتھوں سے ان فائر بائیکس کا افتتاح کرکے بیڑے میں شامل کیا گیا۔ 
میرابھائندرمیونسپل کارپوریشن کے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق۳۵۰ ؍سی سی انجن کی استعداد رکھنے والی ۱۶؍ فائر بائیکس خرید کر فائر بریگیڈ کی کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہےجن میں سے ہر بائیک میں ۳۵ ؍لیٹر کا واٹر ٹینک ہوتا ہے ان بائیک پر واٹر مسٹ ٹیکنالوجی نصب کی گئی ہے ۔ اس ٹیکنالوجی سے ہوا کو ٹھنڈا کر کے آگ بجھانے میں مدد ملے گی۔ ان موٹر سائیکل پر نوزل گن کے ساتھ ۲۰ ؍میٹر طویل ہوزریل دستیاب ہے اور جیٹ کی لمبائی ۱۰ ؍میٹر رکھی گئی۔ زیادہ دباؤ سے پمپ سے پانی کا اخراج کی صلاحیت ۸ ؍سے ۹ ؍میٹر فی منٹ ہوگی۔ مذکورہ فائر بائیکس کو چھوٹے اور ابتدائی مرحلے کی آگ بجھانے کیلئے استعمال کیا جائے گا ۔علاوہ ازیں ان موٹر سائیکلوں کی مدد سے تنگ گلیوں میں جائے حادثہ پر بروقت پہنچنا ممکن ہوگا۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK