• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مودی مغربی بنگا ل پہنچے، ممتا حکومت پرتنقید کے ساتھ ہی ہندو مسلم بھی کیا

Updated: May 29, 2024, 7:56 AM IST | Agency | Kolkata

طوفان سے پریشان حال لوگ ابھی ٹھیک سے اپنے گھروں کو بھی نہیں پہنچ سکے ، وزیراعظم مودی ووٹ مانگنے پہنچ گئے۔

Prime Minister Narendra Modi`s road show in Kolkata. Photo: PTI
کولکاتا میں وزیراعظم نریندر مودی کا روڈ شو۔ تصویر: پی ٹی آئی

منگل کووزیراعظم مودی مغربی بنگال پہنچے اور ریاست کی ممتا حکومت کو اپنی تنقیدوں کا نشانہ بنایا۔اسی کے ساتھ انہوں نے ایک بار پھر ہندو مسلمان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کو مسلمانوں کو او بی سی ریزرویشن کا فائدہ دے کرہندوؤں کا حق ماررہی ہے۔ 
 خیال رہے کہ مغربی بنگال ابھی ایک دن قبل ہی طوفان کی زد سے باہر نکلا ہے۔ وہاں کے متاثرین ابھی ٹھیک سے اپنے گھروں کو بھی نہیں پہنچ سکے کہ وزیراعظم مودی ووٹ مانگنے پہنچ گئے جبکہ دوسری طرف ممتا بنرجی کے ساری ریلیاں اور جلسے موخر کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ترجیح فی الوقت متاثرین کی مدد کرنا ہے۔ 
 انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے  نریندر مودی نے کہا کہ ترنمول کانگریس صرف ووٹ بینک کی سیاست کرتی ہے۔ یہ ایک بدعنوان سیاسی جماعت ہے۔انہوںنے کہاکہ سی پی ایم اور ترنمول نام کی دو پارٹیاں ہیں، ان کی دکانیں الگ ہیں، لیکن پروڈکٹ ایک ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول  نے غیر آئینی طور پر۷۷؍ مسلم ذاتوں کو او بی سی بنایا تھا جسے ہائی کورٹ نے مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے سندیش کھالی کا نام بھی لیا لیکن اسٹنگ آپریشن کی کوئی بات نہیں کی ۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو سزا دینا ضروری ہے جو نظم و نسق برقرار رکھنے جیسے اپنے بنیادی فرائض انجام نہیں دے سکتے۔  جادو پور میں ریلی کے بعد وزیراعظم نے کولکاتا میں ایک روڈ شو بھی کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK