• Wed, 05 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مودی حکومت نے ملک کی معیشت کو تباہ و برباد کر دیا ہے: سپریہ شرینیت

Updated: December 08, 2024, 5:12 PM IST | Agency | New Delhi

کانگریس نےبی جے پی کے ذریعے مودی حکومت کے خلاف غیر ملکی سازش کے بیانیہ کولغواور پرانا جملہ قرار دے کر مستردکر دیا۔پارٹی نے کہا کہ بی جے پی یہ دعویٰ کررہی ہے کہ امریکی حکومت مودی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتی ہے۔

Congress spokesperson Supriya Shrinit. Picture: INN
کانگریس ترجمان سپریہ شرینیت۔ تصویر: آئی این این

کانگریس نےبی جے پی کے ذریعے مودی حکومت کے خلاف غیر ملکی سازش کے بیانیہ کولغواور پرانا جملہ قرار دے کر مستردکر دیا۔پارٹی نے کہا کہ بی جے پی یہ دعویٰ کررہی ہے کہ امریکی حکومت مودی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتی ہے۔ یہ بہت سنگین الزام ہے۔اگر ایسا ہے تو وزیر اعظم مودی کو فوری طورپر ٹرمپ سے بات کرنی چاہئے کہ امریکہ ایسا کیوں کررہا ہے؟ پارٹی نے کہا کہ اس طرح کے جملے پرانے ہوچکے ہیں اور اس کا استعمال اس وقت کیا جاتا ہے جب کسی کے پاس دفاع کیلئے کچھ بھی نہیں ہوتا۔
 کانگریس کی سوشل میڈیا سربراہ سپریہ شرینیت نے کہا کہ بی جے پی یہ دروغ گوئی کرتی ہے کہ اڈانی کے خلاف بین الاقوامی سازش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ اسی سازش کی وجہ سےامریکہ میں وارنٹ، کینیا میں سودے کی منسوخی، سری لنکا میں تحقیقات، بنگلہ دیش میں عدالت سے تحقیقات، آسٹریلیا اوراسرائیل میں احتجاج کیا جارہاہے۔انہوںنے کہا کہ بی جے پی کو شرم نہیں آتی کہ دنیا کے کئی ممالک میں تحقیقات ہو رہی ہیں اور یہاں پوری حکومت بے شرمی سے اڈانی کو بچا رہی ہےجس سے ملک کی شبیہ داغدار ہورہی ہے۔ 
 انہوں آرگنائزڈ کرائم  اورکرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ( او سی سی آر پی) کی رپورٹ کو ملک کے خلاف سازش ہونے کے الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس کی رپورٹ پر بی جے پی میںموجود اڈانی کے  ایجنٹوں کواس لئے اعتراض ہے کیونکہ اس نے اطلاع دی تھی کہ اڈانی کی چار درج کمپنیوں میں۱۳؍فیصد شیئرز ونود اڈانی کے ساتھی چانگ چنگ لنگ اور ناصر علی کے پاس ہیں۔یہ ہندوستان کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اسی رپورٹ کی بنیاد پر، مزید تحقیقات سے پتہ چلا کہ ونود اڈانی کے ساتھی چانگ چنگ لنگ اور ناصر علی شعبان اہلی بھی تائیوان، دبئی اور سنگاپور سےپانچ بلین ڈالر کا کوئلہ درآمد کرنے میں ملوث تھے جو مارکیٹ کی قیمت سے دوگنی تھی۔ اس ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمت کی وجہ سے کروڑوں ہندوستانی صارفین کے لیے بجلی مہنگی ہو گئی۔شرینیت نے فرانس کے میڈیا ادارے میڈیا پارٹ کی رپورٹ کی بنیاد پر کانگریس کے بارے میں من گھڑت کہانیاں بنانے پر بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے رافیل گھوٹالے کو بھی بے نقاب کیا تھا، تب بی جے پی نے اسےہندوستان کے خلاف میڈیا کی سازش قرار دے کر مسترد کر دیا تھا اور اب وہ اس کا حوالہ دے رہے ہیں۔کانگریس نے ترجمان نےکہا کہ کیا یہ سچ نہیں کہ تفتیش کے دوران کئی فون میں پیگاسس کی موجودگی پائی گئی۔ گلوبل ہنگر انڈیکس میں ہندوستان مسلسل پاکستان اور نیپال سے پیچھے ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK