• Mon, 20 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

مودی ،کھرگے،راہل اورپرینکا کا مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری کو خراج عقیدت

Updated: October 02, 2024, 11:26 PM IST | New Delhi

وزیر اعظم مودی ، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے، سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا اور راج گھاٹ پر پھول بھی چڑھائے ۔

Prime Minister Modi laying flowers at the Samadhi of Mahatma Gandhi.(PTI)
وزیر اعظم مودی مہاتما گاندھی کی سمادھی پر پھول چڑھاتے ہوئے ۔(پی ٹی آئی )

وزیر اعظم مودی ، کانگریس صدر ملکارجن  کھرگے، سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا اور راج گھاٹ پر پھول بھی چڑھائے ۔ راہل گاندھی دیگر پارٹی لیڈروں کے ساتھ صبح مہاتما گاندھی کی سمادھی راج گھاٹ گئے اور ان کی سمادھی پر پھول چڑھا ئے۔وزیر اعظم مودی نے بدھ کو بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کے یوم پیدائش کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے سوشل میڈيا ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا’’تمام ہم وطنوں کی طرف سے، ہم قابل صد احترام بابائے قوم کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ سچائی، ہم آہنگی اور مساوات پر مبنی ان کی زندگی اور نظریات ہمیشہ اہل وطن کیلئے مشعل راہ رہیں گے ۔‘‘دوسری پوسٹ میں، مودی نے کہا’’سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری جی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اپنی زندگی ملک کے سپاہیوں، کسانوں اور عزت نفس کیلئے وقف کر دی تھی۔‘‘ 
   کانگریس صدرکھرگے نے کہا’’سچائی، عدم تشدد اور ستیہ گرہ جیسی اعلیٰ اقدار کے ذریعے پوری دنیا کو امن کا راستہ دکھانے والےبابائے قوم مہاتما گاندھی کے افکار اور نظریات ہمیشہ ہماری  حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے، آج ان کے نظریات کے لیے چیلنج ہے کہ ہم بابائے قوم کے اصولوں پر عمل  کرتے ہوئے اس سے لڑ رہے ہیں۔‘‘
  راہل گاندھی نے کہا’’بابائے قوم نے مجھے سکھایا ہے کہ اگر ہم جینا چاہتے ہیں تو ہمیں بغیر کسی خوف کے جینا ہے، ہمیں سچائی، محبت، ہمدردی اور ہم آہنگی کے راستے پر چلنا ہے، سب کو جوڑنا ہے۔‘‘ راہل گاندھی اس موقع پر لال بہادر شاستری کی سمادھی وجے گھاٹ پہنچ کر بھی انہیںخراج عقیدت پیش کیا۔ پرینکا گاندھی نے کہا’’گاندھی جی کی زندگی کا پیغام امن  ،محبت ، ہم آہنگی ، آزادی ، مساوات ،خود انحصاری ا ورعزت نفس ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK