جیسے جیسے الیکشن کے مراحل طے ہوتے جا رہے ہیں وزیراعظم نریندر مودی کی جھنجھلاہٹ بڑھتی جا رہی ہے۔ اور وہ ایک کے بعد ایک متنازع بیان دیتے جا رہے ہیں۔ کل تک وہ ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا کو ’نقلی شیوسینا‘ کہہ رہے تھے ۔
EPAPER
Updated: May 11, 2024, 8:28 AM IST | Mumbai
جیسے جیسے الیکشن کے مراحل طے ہوتے جا رہے ہیں وزیراعظم نریندر مودی کی جھنجھلاہٹ بڑھتی جا رہی ہے۔ اور وہ ایک کے بعد ایک متنازع بیان دیتے جا رہے ہیں۔ کل تک وہ ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا کو ’نقلی شیوسینا‘ کہہ رہے تھے ۔
جیسے جیسے الیکشن کے مراحل طے ہوتے جا رہے ہیں وزیراعظم نریندر مودی کی جھنجھلاہٹ بڑھتی جا رہی ہے۔ اور وہ ایک کے بعد ایک متنازع بیان دیتے جا رہے ہیں۔ کل تک وہ ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا کو ’نقلی شیوسینا‘ کہہ رہے تھے ۔ اب انہوں نے ادھو ٹھاکرے کو شیوسینا کے بانی بال ٹھاکرے کا ’ نقلی بیٹا‘ کہہ دیا۔ ظاہر ہے اس بات پر ادھو ٹھاکرے برہم ہو گئے اور جواب میں انہوں نے وزیراعظم کو ’ بے عقل ‘ کہہ دیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ بدھ کو وزیراعظم مودی نے تلنگانہ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس سے نکالے گئے سینئر لیڈر سیم پترودہ کا حوالہ دیتے ہوئے ادھو ٹھاکرے کا بھی تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا میں’’ بالا صاحب ٹھاکرے کی اس نقلی سنتان (اولاد) سے پوچھنا چاہتا ہوں۔ یہ بالا صاحب ٹھاکرے کی نقلی سنتان اور ان کے گرو بتائیں کہ انہی کے ایک سینئر لیڈر (سیم پترودہ) کہتے ہیں کہ مغربی ہندوستان ( جس میں مہاراشٹر بھی آتا ہے) کے لوگ عرب جیسے لگتے ہیں۔ کیا مہاراشٹر کے لوگ اس بات کو پسند کریں گے؟ ‘‘
ظاہر سی بات ہے کہ اس بات پر ادھو ٹھاکرے کو غصہ آنا ہی تھا۔ انہوں نے جمعرات کی رات شیرڈی میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا’’ کل وزیراعظم تلنگانہ میں ایک ریلی سے خطاب کر رہے تھے وہاں انہوں نے مجھے نشانہ بنایا۔ وہ جہاں بھی جاتے ہیں وہاں اب انہیں میں ہی دکھائی دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا ’’وزیراعظم نے مجھے بالا صاحب کا نقلی بیٹا کہا، مودی جی! اگر میں بالا صاحب کا نقلی بیٹا ہوں تو آپ بے عقل ہیں۔ ‘‘ ادھو نے کہا ’’ یہ میری نہیں میرے والد کی میری ماں کی بے عزتی ہے۔ مودی کو ماں باپ سے کسی طرح کے اخلاق نہیں ملے مگر مجھے ملے ہیں۔‘‘ ادھو ٹھاکرے نے نریندر مودی کی ماں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ’’ نوٹ بندی کے زمانے میں سیاسی فائدہ اٹھانے کیلئے آپ نے اپنی ۹۰؍ سال کی ماں کو بینک کی قطار میں کھڑا کروایا۔ اپنے مفاد کی خاطر اپنی بوڑھی ماں کا قطار میں کھڑا کروں اتنا بے رحم میں نہیں ہوں۔ ‘‘
ادھو ٹھاکرے نے نریندر مودی کو تنبیہ کی کہ ’’ آپ بالا صاحب ٹھاکرے کو ہندو ہردے سمراٹ کہہ کر یاد کرنا سیکھ لیجئے ورنہ مہاراشٹر کے عوام آپ کو بہت جلد سکھا دیں گے۔ ادھو ٹھاکرے نے یاد دلایا کہ اگر ۲۰۰۲ء میں بالا صاحب نے مودی کو بچایا نہ ہوتا تو اٹل بہاری واجپئی نے اسی وقت انہیں کچرے کی ٹوکری میں پھینک دیا ہوتا۔
شیوسینا (ادھو) کے ترجمان ادھو ٹھاکرے نے نریندرمودی کے بیان پر رد عمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ادھو ٹھاکرے کو بالا صاحب کا نقلی بیٹا کہنا پورے مہاراشٹر کی توہین ہے۔ پورا مہاراشٹر بالا صاحب ٹھاکرے اور مینا تائی ٹھاکرے کا احترام کرتا ہے۔ ان کے تعلق سے اس طرح کے نازیبا الفاظ استعمال کرنا انتہائی گری ہوئی حرکت ہے۔ تلنگانہ جا کر ادھو ٹھاکرے کو نقلی بیٹا کہنا پورے مہاراشٹر کی توہین ہے ۔ یاد رہے کہ سنجے رائوت کے خلاف اس بات پر معاملہ درج کیا گیا ہے کہ انہوں نے نریندر مودی کا موازنہ اورنگ زیب سے کیا تھا۔