وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو اتراکھنڈ کے دہرادون میں منعقدہ گلوبل انویسٹرس سمٹ کا افتتاح کرتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ صلاحیتوں سے بھرپور یہ دیو بھومی (اتراکھنڈ) یقینی طور پر سرمایہ کاری کیلئے بہت سے دروازے کھولنے جارہی ہے۔
EPAPER
Updated: December 09, 2023, 11:04 AM IST | Agency | Dehradun
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو اتراکھنڈ کے دہرادون میں منعقدہ گلوبل انویسٹرس سمٹ کا افتتاح کرتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ صلاحیتوں سے بھرپور یہ دیو بھومی (اتراکھنڈ) یقینی طور پر سرمایہ کاری کیلئے بہت سے دروازے کھولنے جارہی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو اتراکھنڈ کے دہرادون میں منعقدہ گلوبل انویسٹرس سمٹ کا افتتاح کرتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ صلاحیتوں سے بھرپور یہ دیو بھومی (اتراکھنڈ) یقینی طور پر سرمایہ کاری کیلئے بہت سے دروازے کھولنے جارہی ہے۔ مودی نے کہاکہ ’’دیو بھومی اتراکھنڈ آنے کے بعد دل باغ باغ ہو جاتا ہے۔ چند سال پہلے جب میں بابا کیدار کے درشن کے لئے نکلا تھا تو اچانک میرے منہ سے نکلا کہ۲۱؍ویں صدی کی یہ تیسری دہائی اتراکھنڈ کی دہائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں اپنے اس بیان کو مسلسل نافذ ہوتے دیکھ رہا ہوں ۔ آپ سبھی کو بھی اس فخر سے جڑنے کے لئے، اتراکھنڈ کی ترقی کے سفر میں شامل ہونے کا ایک بڑا موقع مل رہا ہے۔ مودی نے کہا کہ اتراکھنڈ ایک ایسی ریاست ہے جہاں آپ روحانیت اور ترقی، دونوں کا ایک ساتھ تجربہ کرتے ہیں اور میں نے تو اتراکھنڈ کے احساسات اور امکانات کو قریب سے دیکھا ہے، میں نے اسے جیا ہے اور تجربہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہندوستان، ترقی بھی اور وراثت کے بھی جس منتر کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، اتراکھنڈ اس کی روشن مثال ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپ سب کاروبار کی دنیا کی عظیم شخصیات ہیں اور جو لوگ کاروباری دنیا میں ہیں ، اپنے کام کا ایس ڈبلیو او ٹی تجزیہ کرتے ہیں ۔