• Tue, 14 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

مدھیہ پردیش میں منعقدہ فٹ بال ٹورنامنٹ میں مومن پورہ کی ینگ بوائز ٹیم کی شاندار فتح

Updated: January 14, 2025, 10:58 AM IST | Saadat Khan | Mumbai

مدھیہ پردیش میں ہونے والے آل انڈیا ماں تاپتی فٹ بال ٹورنامنٹ میں مومن پورہ کی ینگ بوائز فٹ بال ٹیم نے شاندار کامیابی حاصل کی۔

Players of Mominpura`s young boys football team with the cup after winning the tournament. Photo: INN
مومن پورہ کی ینگ بوائز فٹ بال ٹیم کےکھلاڑی ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد کپ کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این

مدھیہ پردیش میں ہونے والے آل انڈیا ماں تاپتی فٹ بال ٹورنامنٹ میں مومن پورہ کی ینگ بوائز فٹ بال ٹیم نے شاندار کامیابی حاصل کی۔مدھیہ پردیش کی بیتول فٹ بال ٹیم اور ینگ بوائز کے درمیان ہونے والے فائنل مقابلہ میں عثمان شیخ اور منیب نیوشیکھی نے ٹیم کیلئے ایک ایک گول کرکے ینگ بوائز کو صفر-۲؍ سے کامیابی دلانے میں اہم رول نبھایا۔ ینگ بو ائز کے منیب کو بیسٹ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ اور عزیرانصاری کو بیسٹ گول کیپر آف دی ٹورنامنٹ کے اعزاز سے نوازا گیا۔
 ینگ بوائز فٹ بال ٹیم کے کوچ محمد اختر محمد عمر نے بتایاکہ ’’مذکورہ ٹورنامنٹ میں مہاراشٹر کے علاوہ اُترپردیش، راجستھان اور دیگر صوبوں کی ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ مہاراشٹر سے ہماری ٹیم گئی تھی۔ پری کوارٹر، کوارٹر، سیمی فائنل اور فائنل میں ہماری ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہر مقابلہ میں ہمیں کامیابی ملی ۔ فائنل مقابلہ مدھیہ پردیش کی بیتول فٹ بال ٹیم سےتھا۔ دونوں ٹیمیں مضبوط تھیں لیکن ینگ بوائز نے میچ کے آغاز سے اپنا دبدبہ بنائے رکھا۔ عثمان شیخ اور منیب نے بہتر ین انداز میں ۲؍گول کئےجبکہ پوری ٹیم نے حریف ٹیم کو گول کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔ ‘‘
ینگ بوائز فٹ بال ٹیم نے منیجر شاہد انصاری کی قیادت میں فائنل مقابلہ جیت کر مہاراشٹر او ر بالخصوص مومن پورہ کا نام روشن کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK