• Sat, 28 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مانسون انڈمان نکوبار پہنچا، ۳۱؍ مئی کو کیرالا پہنچےگا، اس مرتبہ اچھی بارش متوقع

Updated: May 20, 2024, 10:33 AM IST | New Dehli

آئی ایم ڈی کے مطابق مانسون کے ۱۶؍ سے ۲۱؍ جون تک مدھیہ پردیش اور ۲۵؍ جون سے ۶؍جولائی تک راجستھان پہنچنے کا امکان، مہاراشٹر میں ۹؍ سے ۱۶؍ جون کے درمیان پہلی بارش ہوسکتی ہے۔

arrival of monsoon is being eagerly awaited across the country. Photo: INN.
ملک بھر میں مانسون کی آمد کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔ تصویر: آئی این این۔

نکوبار پہنچ گیا ہے اور۳۱؍ مئی تک اس کے کیرالا پہنچنے کی توقع ہے۔ پچھلے سال بھی، مانسون انڈمان اور نکوبار جزائر میں ۱۹؍ مئی کو پہنچا تھا لیکن کیرالا میں معمول سے ۹؍ دن کی تاخیر سے ۸؍ جون کو پہنچا تھا۔ اس سال کیرالامیں مانسون یکم سے ۳؍ جون کے درمیان دستک دے سکتا ہے جبکہ اعلان کردہ تاریخ میں ۴؍ دن کم یا زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ مانسون۲۸؍ مئی سے۳؍ جون کے درمیان کسی بھی وقت آ سکتا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق مانسون کے ۱۶؍ سے ۲۱؍ جون جون تک مدھیہ پرادیش اور ۲۵؍ جون سے ۶؍جولائی تک راجستھان پہنچنے کا امکان ہے جبکہ یوپی میں ۱۸؍سے ۲۵؍ جون تک مانسون پہنچ سکتا ہے۔ مہاراشٹر میں ۹؍ سے ۱۶؍ جون کے درمیا ن مانسون کی پہلی بارش ہوسکتی ہے۔ ۱۳؍ سے ۱۸؍ جون کے درمیان بہار اور جھارکھنڈ میں مانسون کی آمد ہوسکتی ہے۔ 
۱۹۷۲ء میں ۱۸؍ جون کو مانسون کیرالہ پہنچا تھا
آئی ایم ڈی کے اعداد و شمار کے مطابق کیرالا میں مانسون کی آمد کی تاریخیں گزشتہ۱۵۰؍ برسوں میں کافی مختلف رہی ہیں۔ ۱۹۱۸ءمیں، مانسون سب سے پہلے۱۱؍مئی کو کیرالہ پہنچا تھا جبکہ ۱۹۷۲ء میں یہ ۱۸؍ جون کو سب سے تاخیر سےکیرالا پہنچا۔ پچھلے ۴؍ سال کی بات کریں تو۲۰۲۰ء میں مانسون یکم جون کو، ۲۰۲۱ء میں ۳؍ جون کو، ، ۲۰۲۲ء میں ۲۹؍ مئی کو اور۲۰۲۳ء میں ۸؍ جون کو کیرالہ پہنچا تھا۔ 
اس بار’ لا نینا‘ کی وجہ سے اچھی بارش متوقع 
آب و ہوا کے دو نمونے ہیں، ال نینو اور لا نینا۔ گزشتہ سال ال نینو فعال تھا جب کہ اس بار ال نینو کی صورتحال اس ہفتے ختم ہو گئی ہے اور امکان ہے کہ تین سے پانچ ہفتوں میں لا نینا کی صورتحال پیدا ہو جائے گی۔ پچھلے سال ال نینو اثر کے سبب معمول سے۹۴؍ فیصد کم بارش ہوئی تھی۔ ۲۰۲۰ء سے۲۰۲۲ء تک لا نینا ٹرپل ڈپ کے دور ان ۱۰۹؍ فیصد، ۹۹؍ فیصد اور۱۰۶؍ فیصد بارش ہوئی تھی۔ 
لا نینا اور ال نینو کیا ہیں ؟
ال نینو اس میں سمندر کا درجہ حرارت۳؍ سے۴؍ ڈگری تک بڑھ جاتا ہے۔ اس کا اثر۱۰؍ سال میں دو بار ہوتا ہے۔ اس کے اثر کی وجہ سے زیادہ بارش والے علاقوں میں کم بارش ہوتی ہے اور کم بارش والے علاقوں میں زیادہ بارش ہوتی ہے۔ جبکہ لا نینا اثر میں سمندر کا پانی تیزی سے ٹھنڈا ہوتا ہے۔ یہ دنیا بھر کے موسم کو متاثر کرتا ہے۔ آسمان ابر آلود رہتا ہے اور تیز بارش ہوتی ہے۔ 
امسال ۱۰۶؍ فیصد یعنی ۸۷؍سینٹی میٹر بارش ہو سکتی ہے
پچھلے مہینے، آئی ایم ڈی نے کہا تھا کہ ملک میں اس سال مانسون سے بہتر رہے گا۔ محکمہ موسمیات۱۰۴؍سے۱۱۰؍فیصد کے درمیان بارش کو معمول سے بہتر مانتا ہے۔ خریف کی فصلوں کا انحصار عام مانسون کی بارش پر ہوتا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق ۲۰۲۴ء میں ۱۰۶؍ یعنی ۸۷؍سینٹی میٹر بارش ہو سکتی ہے۔ ۴؍ ماہ کے مانسون سیزن کیلئے طویل مدتی اوسط۸۶۸ء۶؍ ملی میٹر یعنی۸۶ء۸۶؍سینٹی میٹر بارش ہےجسےاچھا تسلیم کیاجاتا ہے۔ 
 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK