• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

میانمار میں سمندری طوفان`موکا سے مزید تباہی، ۲۰؍ سے زائد اموات

Updated: May 18, 2023, 1:28 PM IST | Yangon

مرنے والوں میں بچاؤ آپریشن کرنے والے فوجی اہلکار بھی شامل ،۱۱؍ ہزار ۵۳۲؍ مکان،۷۳؍ مذہبی عمارت،۴۷؍ خانقاہ اور۱۶۳؍ اسکول بھی تباہ

This situation happened after the storm passed in Rakhine. (AP/PTI)
راکھینے میں طوفان گزرنے کے بعد یہ حالت ہوگئی۔ ( اےپی / پی ٹی آئی)

میانمار میں سمندری طوفان موکا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر۲۱؍ ہو گئی ہے۔
 سرکاری ٹیلی ویژن چینل ایم آر ٹی وی نے بدھ   بتایا کہ مرنے والوں میں تلاش اور  بچاؤ آپریشن کرنے والے فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔ طاقتور سمندری طوفان `موکا نے۱۱؍ ہزار ۵۳۲؍ مکان،۷۳؍ مذہبی عمارت،۴۷؍ خانقاہ،۱۶۳؍ اسکول، ۲۹؍ اسپتال اور کلینک،۱۱؍ ٹیلی کام ٹاورز، ۱۱۹؍لیمپ پوسٹس، دو ہوائی اڈے اور ۱۱۲؍ سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچایا ہے۔
 میڈیا رپورٹس کے مطابق `موکا سے متاثر ہونے والے علاقوں اور ریاستوں میں  راکھینے، اییرواڈی، باگو، ینگون، میگ وے، ساگانگ، چن، منڈالے، مون، شان اور نی پی تاؤ کونسل کے علاقے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ `موکا کی وجہ سے ملک کے۷۶۹؍ گاؤں میں کی ذاتی املاک کو  بھی نقصان پہنچا ہے۔
 میانمار کی جانب سے پیر کو ریاست راکھینے میں ۱۷؍بلدیہ اورمنگل کو چن ریاست میں ۴؍  بلدیہ کوقدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں  شامل کیا گیا اور  وہاں جنگی پیمانے پر امدادی کارروائی جاری ہے۔ 
 مقامی حکام نے کہا کہ ان کی   ہنگامی امداد سے متعلق  ٹیمیں طوفان سے متاثرہ علاقوں میں مقامی  ٹیموں کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں۔ اتوار کو طوفان `مو کانے مغربی میانمار کی راکھینے ریاست میں سیٹوے کے قریب۱۳۰؍ میل فی گھنٹہ (تقریباً۲۰۹؍کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے ہوائیں  چلیں جس  سے ملک بھر میں تباہی ہوئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK