• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایک سال میں ۱۲؍ کروڑ سے زیادہ افراد کو غیر رجسٹرڈ اداروں میں روزگار ملا

Updated: December 26, 2024, 11:25 AM IST | Agency | New Delhi

ملک میں غیر رجسٹرڈ یا غیر منظم سیکٹر کے اداروں میں اکتوبر۲۰۲۳ء سے ستمبر۲۰۲۴ء کے دوران ۸۴ء۱۲؍ فیصد اضافہ کے ساتھ ان کی تعداد بڑھ کر۳۴ء۷؍ کروڑ تک پہنچ گئی ہے اور ان اداروں میں ۱۲؍ کروڑ سے زیادہ افراد کو روزگار ملا ہے۔ 

Anant Nageswaran. Photo: INN
اننت ناگیشورن۔ تصویر: آئی این این

ملک میں غیر رجسٹرڈ یا غیر منظم سیکٹر کے اداروں میں اکتوبر۲۰۲۳ء سے ستمبر۲۰۲۴ء کے دوران ۸۴ء۱۲؍ فیصد اضافہ کے ساتھ ان کی تعداد بڑھ کر۳۴ء۷؍ کروڑ تک پہنچ گئی ہے اور ان اداروں میں ۱۲؍ کروڑ سے زیادہ افراد کو روزگار ملا ہے۔ 
اعداد و شمار اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے سیکریٹری ڈاکٹر سوربھ گرگ اور ملک کے چیف اکنامک ایڈوائزر ڈاکٹر اننت ناگیشورن نے نئی دہلی میں غیر منظم سیکٹر انٹرپرائزز۲۴-۲۰۲۳ء کے سالانہ سروے کو جاری کرتے ہوئے یہ معلومات دی۔ ڈاکٹر گرگ نے کہا کہ سروے کے نتائج غیر منظم غیر زرعی شعبے میں اداروں، روزگار اور پیداوار میں نمایاں نمو کو نمایاں کرتے ہیں جو اس شعبے کی وبائی امراض سے متعلق چیلنجوں سے بحالی اور ازسرنورفتار کے ساتھ اس کی ترقی کو ظاہر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اداروں کی تعداد۲۳-۲۰۲۲ء میں۵۰ء۶؍ کروڑ تھی جو۲۴-۲۰۲۳ء میں بڑھ کر۳۴ء۷؍ کروڑ ہو گئی۔ اس طرح ۸۴ء۱۲؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سروے میں شامل وسیع شعبوں میں، `دیگر خدمات کے شعبے نے اداروں کی تعداد میں ۵۵ء۲۳؍ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا جس کے بعد مینوفیکچرنگ سیکٹرمیں ۱۳؍ فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ یہ نمایاں ترقی مسلسل علاقائی توسیع کو نمایاں کرتی ہے اور غیر منظم شعبے کی مجموعی ترقی کو آگے بڑھانے میں اس شعبے کے اہم کردار کو تقویت دیتی ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK