• Tue, 07 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

مسجد نبویؐ میں ایک ہفتے کے دوران۶ء۵؍ ملین سے زائد زائرین کی آمد

Updated: January 05, 2025, 1:26 PM IST | Agency | Riyadh

گزشتہ ہفتے کے دوران۵۶؍ لاکھ ۶۳؍ ہزار ۴۸۸؍ زائرین نے روضہ رسولؐ پر حاضری دی جبکہ۳؍لاکھ ۶۷؍ ہزار ۷۳۹؍ زائرین نے ریاض الجنہ میں نمازکی سعادت حاصل کی۔

Thousands of men and women volunteers serve the pilgrims. Photo: INN
ہزاروں مرد اور خواتین رضا کار، زائرین کی خدمت پرمامور ہیں۔ تصویر: آئی این این

سعودی عرب میں جنرل اتھاریٹی برائے مسجد نبویؐ امور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران۵ء۶؍ ملین سے زیادہ زائرین کی آمد ہوئی، اس دوران اتھاریٹی نے نمازیوں اور زائرین دونوں کیلئے خدمات کو یقینی بنایا۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں ۵۶؍ لاکھ ۶۳؍ ہزار ۴۸۸؍ زائرین نے روضۂ رسولؐ پر حاضری دی جبکہ۳؍لاکھ ۶۷؍ ہزار ۷۳۹؍ زائرین نے ریاض الجنہ میں نمازکی سعادت حاصل کی۔انتظامیہ کی جانب سے مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے  ۴۶؍ ہزار۷۳۱؍ زائرین کو ان کی زبانوں میں ترجمے کی سہولت فراہم کی گئی۔ اعداد وشمار کے مطابق ایک ہزار ۴۶۰؍ ٹن زمزم زائرین کو مہیا کیا گیا جبکہ زمزم کے معیار کو برقرار رکھنے کیلئے۱۵۸؍ سیمپل جانچ کیلئے لیبارٹری بھیجے گئے۔ مسجد نبویؐ میں سیناٹائزنگ  اور صفائی کیلئے ۲۴ء۲۵۶؍  لیٹر سینیٹائز استعمال کیا گیا  جبکہ مسجد نبویؐ کے اندر مقررہ مقامات پرایک لاکھ۷۹؍ ہزار۵۶؍افطار پیکٹ تقسیم کئے گئے جو زائرین کی ضروریات کو پورا کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔
  یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب میں مسجد نبوی ؐ کے امور کی دیکھ بھال کی جنرل اتھاریٹی کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال۲۰۲۴ء کے دوران۱۷۶؍ رضا کار ٹیموں نے کل۱ء۴؍ملین گھنٹے رضاکارانہ خدمات انجام دیں۔ رپورٹ کے مطابق رضاکار ٹیموں نے نماز اورعبادت میں آسانی کیلئے زائرین کو مختلف ضروری خدمات فراہم کیں۔مسجد نبویؐ اور اس کے صحنوں میں۱۶؍ ہزار سے زیادہ مرد اور خواتین رضاکاروں نے۱۹۰؍ سے زیادہ رضاکارانہ اقدامات کئے جس میں وسیع پیمانے پر خدمات شامل ہیں۔ ان خدمات میں معذور افراد اور بزرگوں سے تعاون، راستہ تلاش کرنے میں مدد، میڈیکل کلینک کی خدمات، افطار پیکٹس کی تقسیم، بھیڑ پر قابو ، شٹل ٹرانسپورٹیشن،  طبی امداد اور چھتریوں کی تقسیم شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK