ایف وائی جے سی ایڈمیشن کے پہلے اسپیشل رائونڈ کی میرٹ لسٹ جاری، ۸۰؍ہزار ۳۹؍ اُمیدواروں کے نام میرٹ لسٹ میں شامل ،۹۷؍ہزار ۸۷۳؍سیٹیں اب بھی خالی
EPAPER
Updated: July 25, 2023, 10:09 AM IST | saadat khan | Mumbai
ایف وائی جے سی ایڈمیشن کے پہلے اسپیشل رائونڈ کی میرٹ لسٹ جاری، ۸۰؍ہزار ۳۹؍ اُمیدواروں کے نام میرٹ لسٹ میں شامل ،۹۷؍ہزار ۸۷۳؍سیٹیں اب بھی خالی
علاقائی ایجوکیشن ڈپٹی ڈائریکٹوریٹ ممبئی نے پیر کی صبح ۱۰؍بجے ایف وائی جےسی ایڈمیشن کےپہلے اسپیشل رائونڈ کی میرٹ لسٹ جاری کی۔ جن طلبہ کا نام میرٹ لسٹ میں ظاہر کیا گیاہے انہیں اپنا لاگ اِن جانچ کرکے جس کالج میں داخلہ دیاگیاہے،اس کالج میں آن لائن داخلہ حاصل کرنے کی کارروائی پوری کرنی ہے۔
پہلے اسپیشل رائونڈ میں ایک لاکھ ۷۷؍ہزار ۹۱۲؍نشستیں دستیاب تھیں۔ ان کیلئے ۹۳؍ہزار ۲۰۲؍ اُمیدواروںنے درخواستیں دی تھیں۔ ان میں سے ۸۰؍ہزار ۳۹؍ اُمیدواروں کا نام پہلے اسپیشل رائونڈ کی میرٹ لسٹ میں جاری کیا گیا۔ ۹۷؍ ہزار ۸۷۳؍سیٹیں اب بھی خالی ہیں۔الاٹ کی گئی سیٹوںمیں سے ۵۳؍ہزار ۵۸۰ ؍طلبہ کو ان کی پسند کا پہلا کالج الاٹ کیاگیا۔ دوسری اورتیسری پسند کے کالجوں کیلئے درخواست کرنےوالے طلبہ کو بالترتیب۱۰؍ہزار۸۹۳؍اور ۵؍ہزار۶۱۶؍ نشستیں الاٹ کی گئی ہیں۔
پہلے اسپیشل رائونڈ میں آرٹس فیکلٹی میں ۲۵؍ ہزار ۳۷۲؍ سیٹیں دستیاب تھیں جبکہ ۶؍ہزار ۹۵۲؍ طلبہ نے درخواست کی تھی ۔ ان میں سے ۶؍ہزار ۶۸۵؍ طلبہ کو سیٹ الاٹ کی گئی ہے۔ اسی طرح کامرس فیکلٹی میں ۹۵؍ہزار ۶۶۷؍ نشستوںکیلئے ۴۹؍ہزار ۳۴؍ طلبہ نے فارم پُر کئے تھے۔ جن میں سے ۴۲؍ہزار ۴۷؍ طلبہ کا نام میرٹ لسٹ میں جاری کیاگیاہے۔سائنس کی ۵۳؍ہزار ۸۰۸ سیٹوں کیلئے ۳۶؍ہزار ۴۶۲؍ اُمیدوار نے درخواست دی تھی اور ان میں سے ۳۰؍ہزار ۱۸۹؍ اُمیدواروںکو کالج الاٹ کیاگیاہے۔
پہلے اسپیشل رائونڈ کی میرٹ لسٹ میں مجموعی طورپر ۸۰؍ہزار ۳۹؍ اُمیدواروںکا نام ظاہر کیا گیاہے۔ ان میں ایس ایس سی بورڈ کے ۷۳؍ ہزار ۳۶۴؍ ، سی بی ایس ای، آئی سی ایس ای،آئی بی ، آئی جی سی ایس ای اور دیگر بورڈ کےبالترتیب ۲؍ہزار ۹۳۸؍، ۲؍ہزار ۴۵۰؍ ، ۵؍ ، ۳۶۰؍ اور ۹۲۲؍ طلبہ شامل ہیں۔
۵۳؍ہزار ۵۸۰؍ طلبہ کو ان کی پہلی پسند کا کالج الاٹ کیاگیاہے۔ ان میں آرٹس کے ۵؍ ہزار ۸۶۰؍ کامرس اور سائنس کے بالترتیب ۲۶؍ ہزار ۷۰۹؍اور ۲۰؍ہزار ۳۱۷؍ طلبہ بقیہ ۶۹۴؍ طلبہ کا تعلق دیگر فیکلٹی سے ہے۔ ۱۰؍ہزار ۸۹۶؍ طلبہ کو ان کی پسند کا دوسرااور ۵؍ہزار ۶۱۶؍ طلبہ کو ان کی پسند کا تیسرا کالج الاٹ کیاگیاہے۔
کٹ آف اسکور کے اعتبار سے ایچ آر کالج (چرچ گیٹ ) کاکامرس کاکٹ آف ۴۷۲؍ مارکس ، سینٹ زیوئرس کالج (فورٹ) کاآرٹس ، کامرس اور سائنس کاکٹ آف بالترتیب ۴۶۵؍، ۴۳۲؍ اور ۴۳۷؍ نمبرات پر آیاہے۔ اسی طرح ان فیکلٹی کیلئے کے سی کالج (چرچ گیٹ)کا کٹ آف ۳۴۰؍ ، ۴۴۹؍اور ۳۸۷؍ نمبرات پرآیا ہے۔ خیال رہےکہ تیسرے ریگولر رائونڈمیں شہر کےمتعددمعروف کالجوںکے کٹ آف میں اضافہ ہواتھا جس سے ظاہر ہورتھا کہ ان کالجوں میں بہت کم سیٹیں رہ گئی ہیں لیکن ان میں سے کچھ کالجوں کاکٹ آف اسپیشل راؤنڈ میں کم ہواہے۔
ڈپٹی ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے ایک افسر کےمطابق’’ ایسا رجحان ہمیشہ رہا ہے۔ دوسری میرٹ لسٹ میں کٹ آف اسکور میں کمی دیکھنے کے بعد،شہر کے معروف کالج تیسری میرٹ لسٹ میں ہائی کٹ آف پر داخلے بند کر دیتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان میں سے اکثر دوسرے راؤنڈ کے اختتام تک سینٹرلائزڈ داخلے کیلئے دستیاب اپنی سیٹیں بھر لیتے ہیں۔ لیکن داخلے کے تیسرے دور کے بعداس طرح کے کالج مائناریٹی، انٹرنل اور مینجمنٹ کوٹے سے خالی نشستوں کو سینٹرلائزڈ راؤنڈ کے حوالے کر دیتے ہیں۔ دستیاب نشستوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ، ان نشستوں کو پُر کرنے کیلئے کٹ آف میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ مثال کے طور پرپہلے اسپیشل رائونڈ میں ایچ آر اور کے سی کالج کے کٹ آف ا سکور میں معمولی کمی آئی ہےجبکہ سینٹ زیوئرس اور آر اے پودار کالج تیسری میرٹ لسٹ سے زیادہ کٹ آف پر بند ہوئے ہیں۔‘‘
وہ طلبہ جنہیں کالجوں میں سیٹیں الاٹ کی گئی ہیں اور وہ ان کی پہلی ترجیح نہیں ہے، اگر وہ اس کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں تو داخلے کی تصدیق کر سکتے ہیں یا بہتر الاٹمنٹ کیلئےدوسرے اسپیشل راؤنڈ کا انتظار کر سکتے ہیں۔ نشستوں کی الاٹمنٹ کیلئے ایک اوراسپیشل راؤنڈ ہوگا۔