Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

ریزرو بینک آف انڈیا اور بینک آف ماریشس کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط

Updated: March 19, 2025, 10:28 AM IST | Mumabi

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) اور بینک آف ماریشس (بی او ایم) نے مقامی کرنسیوں کے استعمال کو فروغ دینے کی خاطر فریم ورک کے قیام کے لئے مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اس مفاہمت نامے پر آر بی آئی کے گورنر سنجے ملہوترا اور بینک آف ماریشس کے گورنر ڈاکٹر رام کرشنا سیتھان جی سی ایس کے نے دستخط کئے۔ گزشتہ ہفتے ماریشس کے دورے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں ماریشس کے پورٹ لوئس میں مفاہمت نامے کے دستاویزات کا تبادلہ ہوا تھا۔ مفاہمت نامے کا مقصد دو طرفہ تجارت میں ہندوستانی کرنسی اور ماریشس کی کرنسی کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔ ایم او یو کے تحت کرنٹ اکاؤنٹ کے تمام لین دین اور کیپٹل اکاؤنٹ کے قابل قبول لین دین کا احاطہ کیا جائے گا جیسا کہ دونوں ممالک نے اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: سالگرہ مبارک:ہندوستانی کرکٹ کا ’گلیمر بوائے‘ عباس علی بیگ

یہ فریم ورک برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کو اپنی متعلقہ گھریلو کرنسیوں میں بل بنانے اور ادائیگی کرنے پر قادر بنائے گا جس کے نتیجے میں آئی این آر-ایم یو آر کرنسی کی جوڑی مارکیٹ کے لین دین میں استعمال ہوگی۔ مقامی کرنسیوں کے استعمال سے لین دین کی  لاگت اور تصفیہ کے وقت میں بہتری آئے گی۔اس تال میل سےآربی آئی اور بی او ایم کے درمیان دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل کی نشاندہی ہوتی ہے۔ دو طرفہ لین دین میں مقامی کرنسیوں کا استعمال بالآخر ہندوستان اور ماریشس کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے ساتھ ہی مالیاتی انضمام کو مضبوط کر ے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK