• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پینے کے پانی کے بحران پر راجیہ سبھا میں اہم بحث، کئی مشورے دئیے گئے

Updated: December 05, 2024, 10:00 AM IST | New Delhi

بارش کا پانی محفوظ کرنے، واٹر ہارویسٹنگ ، سیلاب کی ہولناکی کم کرنے اورماحولیاتی تحفظ کو رفتار دینے کے مشورے دیتے ہوئے متعدد اراکین نے بحث میں حصہ لیا۔

Rajya Sabha scene where important topics were discussed. Photo: PTI
راجیہ سبھا کا منظر جہاں اہم موضوعات پر بحث ہوئی۔ تصویر: پی ٹی آئی

 بی جے پی کے ڈاکٹر لکشمن نے راجیہ سبھا میں ملک میں پینے کے پانی کے بحران کا مسئلہ اٹھایا اور اسے حل کرنے کے  لئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔ایوان میں  وقفۂ صفر کے دوران ڈاکٹر لکشمن نے چیئر مین کی اجازت سے اٹھائے گئے مسائل کے تحت کہا کہ ملک میں کروڑوں لوگ پینے کے پانی کی فراہمی سے محروم ہیں۔ اس سے ان کی صحت کو بھی خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ حکومت کو اس طرف فوری توجہ دینی چاہئے اور واٹر ہارویسٹنگ کا انتظام کرنا چاہئے۔ دیگر اراکین نے اس دوران بحث میںشامل ہوتے ہوئے بارش کا پانی محفوظ کرنے کے منصوبوں پر  بڑے پیمانے پر کام کرنے ، ندیوں کو آپس میں جوڑنے اور سیلاب کی شدت کم کرنے پر بھی گفتگو کی۔ 
بی جے پی کے ہی مدن راٹھوڑ  اس تعلق سے کہا کہ ندیوں کو اگر آپس میں جوڑ دیا جائے تو سال بھر بہنے والی ندیوں سے زائد پانی حاصل کرکے قلت والے علاقوں میں سپلائی کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اس کے بعد منشیات  اور نوجوان نسل پر ان کے اثرات کا مسئلہ اٹھایا۔ نامزد رکن پی ٹی اوشا نے سرکاری ملازمتوں میں کھلاڑیوں کے لئے مخصوص عہدوں پر بھرتی کا مطالبہ کیا۔ بی جے پی کے دنیش شرما نے ماحولیاتی تحفظ کو ترجیح دینے کا مسئلہ اٹھایا اور کہاکہ اس سے ہم پانی کی قلت پر بھی قابو پانے میں کامیاب ہو سکیں گے۔ 
بی جے پی کے رامیشور تیلی نے آسام میں سیلاب کی ہولناکیوں  اور اس سے متعلق اقدامات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر ہم سیلاب کی شدت کم کرنے یا ختم کرنے میں کامیاب ہوگئے تو ہمیں وافر مقدار میں پینے کا پانی دستیاب ہو جائے گا اور کئی خطوں میں پانی کی قلت ختم ہو جائے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK