• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

منی پور کے اراکین پارلیمان نے بھی ایوان میں نہ بولنے دینے کی شکایت کی

Updated: August 13, 2023, 10:12 AM IST | new Delhi

بی جے پی کے اتحادی ناگا پیپلز فرنٹ کے رکن پارلیمنٹ نے سنسنی خیز الزام عائد کیاکہا:ہمارے ہاتھ باندھ دیئے گئے تھے

Lorho Pfoze
لورہو پفوز

 بی جےپی کی حلیف ناگا پیپلز فرنٹ (این پی ایف) کے ایک رکن پارلیمنٹ نے منی پور تشدد کے حوالہ سے سنسنی خیز انکشاف کیا   ہے۔ این پی ایف کے رکن پارلیمنٹ لورہو پفوز نے کہاہے کہ’’ ہمیں منی پور کے واقعات پر پارلیمنٹ میں بولنے سے روکا گیا۔ ‘‘
پفوز نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ میں منی پور پر بات کرنا چاہتے تھے لیکن اعلیٰ حکام نے ہمیں اجازت نہیں دی۔ انہوں نے کہا -’’ ہاں، ہم بی جے پی کے اتحادی ہیں لیکن ہمیں اپنے لوگوں کے لیے بھی بولنا ہے۔‘‘ جب ان سے پوچھا گیا کہ انہیں کس نے روکا تو پفوز نے کہاکہ ’’ ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، ہم بی جے پی کے اتحادی ہیں، اس لیے ہمیں کچھ احکامات پر عمل کرنا ہوتا ہے۔ بی جے پی نے منی پور میں بہت کام کیا ہے، یہاں تک کہ پہاڑی علاقوں میں بھی، لیکن حال ہی میں اس معاملہ کو جس طرح سے نمٹا گیا وہ غلط ہے‘‘۔
راہل گاندھی کی تعریف کرتے ہوئے پفوز نے کہاکہ ’’راہل گاندھی ہمارے مخالف کیمپ سے ہیں،  جس طرح  انہوں نے  منی پور کا دورہ کیا اور لوگوں سے ملے، اس سے میں بہت متاثر ہوا۔ اس وقت اس کی ضرورت ہے۔ منی پور معاملہ پر وزیر اعظم کی طرف سے ابھی تک توجہ نہ دینے سے ناخوش ہوں۔ ہمیں مرہم لگانے کی ضرورت ہے، وزیراعظم کو جا کر زخموں پر مرہم رکھنا چاہئے تھا۔‘‘
 انہوں نے کہا کہ جس طرح بیرن سنگھ حکومت کو مرکز نے بچایا میں اس سے ناخوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزیر کو عصمت دری پر بات کرنی چاہئے تھی۔ وہ اونچی آواز میں بات کرتی ہیں، انہیں بولنا چاہئے تھا۔ حکومت کی  تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ’’ `منی پور پر بات کرتے ہوئے میں حکومت کی طرف سے دیئے گئے جوابات سے خوش نہیں ہوں۔ جب ہم منی پور کی بات کرتے ہیں تو ہم اسے کیونکر الگ کر سکتے ہیں اور یہ کیوں کہتے ہیں کہ ہمیں دوسری ریاستوں سے موازنہ کیوں کرنا ہے؟ وزیر اعظم جو میرے لیڈر ہیں ان کو سامنے آ کر ان کے آنسو پونچھنے چاہیے تھے۔‘‘ پفوزاس سے پہلے بھی بیرین سنگھ حکومت کو نشانہ بنا چکے ہیں۔ گزشتہ مہینے انہوں نے کہا تھاکہ’’میرے خیال میں (منی پور کے) وزیر اعلیٰ کو ریاست میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس کی اخلاقی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔ ‘‘   وہ  این بیرین سنگھ کے استعفیٰ یا پھر انہیں برطر ف کرنے کی وکالت بھی کرچکے ہیں۔ 

manipur Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK