• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ریلائنس والٹ ڈزنی کا ہندوستانی کاروبار خریدیگا

Updated: December 26, 2023, 12:02 PM IST | Agency | New Delhi

مکیش امبانی رپورٹس کے مطابق ریلائنس انڈسٹریز اس ڈیل کے ذریعے ڈزنی میں کم از کم۵۱؍فیصد حصص خریدے گی، اس کے بعد ہندوستان میں سب سے بڑے میڈیا اور تفریحی کاروبار کی کمان ریلائنس کے پاس ہوگی،ڈیل فروری تک مکمل ہوگی۔

Mukesh Ambani`s company Reliance is all set to buy Disney`s KaRobar in India. Photo: INN
مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس ہندوستان میںڈزنی کے کا روبار کو خریدنے کیلئے تیار ہے۔ تصویر : آئی این این

ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل)نے امریکی میڈیا کمپنی والٹ ڈزنی کے ہندوستانی کاروبار کو خریدنے کے لیے ایک غیر پابند ٹرم شیٹ (معاہدہ) پر دستخط کیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلائنس انڈسٹریز  اس ڈیل کے ذریعے ڈزنی میں کم از کم۵۱؍حصص خریدے گی۔ اس کے بعد ہندوستان میں سب سے بڑے میڈیا اور تفریحی کاروبار کی کمان ریلائنس کے پاس ہوگی۔ ذرائع کے مطابق یہ ڈیل۵۱:۴۹؍ اسٹاک اور نقد انضمام پر ہوگی جس کے اگلے سال فروری ۲۰۲۴ءتک مکمل ہونے کی امید ہے۔ 
 تاہم، ریلائنس انڈسٹریز جنوری تک اپنی تمام ریگولیٹری منظوریوں اور تجارتی ضروریات کو پورا کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ریلائنس کے پاس کنٹرولنگ اسٹیک ہو گا۔اس ڈیل کے بعد ریلائنس کو ڈزنی اسٹار کے کاروبار میں کنٹرولنگ اسٹیک ملے گا، جس کی تخمینہ ۱۰؍ بلین ڈالر یعنی۸۳؍ ہزار۱۶۳؍کروڑ روپے ہے۔ معاہدے کی تکمیل کے بعد ڈزنی کے پاس اس کاروبار میں صرف اقلیتی حصص ہوں گے۔
غیر پابند معاہدہ کیا ہے؟
 ایک غیر پابند معاہدہ وہ معاہدہ ہوتا جس میں شامل فریقین یا کمپنیاں قانونی طور پر معاہدے کی شرائط پر عمل کرنے کی پابند نہیں ہوتیں۔ اس معاہدے کا مقصد مذاکراتی عمل کے دوران معاہدے میں شامل فریقین کے ارادوں کا اظہار کرنا ہے۔ اگر دونوں فریق نان بائنڈنگ کنٹریکٹ کی شرائط و ضوابط سے اتفاق کرتے ہیں تو حتمی کنٹریکٹ پر دستخط کیے جاتے ہیں۔
یہ معاہدہ اکتوبر میں طے پایا تھا
 چند مہینے پہلے، گوتم اڈانی، سن ٹی وی کے مالک کلاندھی مارن اور کچھ نجی ایکویٹی فرم بھی ڈزنی کے ساتھ اس ملٹی بلین ڈالر کے معاہدے کے لیے بات چیت کر رہے تھے۔ تاہم، اکتوبر میں ڈزنی نے مکیش امبانی کے ساتھ اس معاہدے کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK