• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستان اعلیٰ درجے کی ڈجیٹل سوسائٹی بن کر ابھر رہا ہے:مکیش امبانی

Updated: February 25, 2020, 1:15 PM IST | Agency | Mumbai

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین نےچیف ایگزیکٹیو افسروں کے ’فیوچرڈیکوڈیڈ کانکلیو‘ میں ستیہ نڈیلا سے بات چیت میں ہندوستان کی ڈجیٹل صلاحیتوں کا ذکر کیا

مکیش امبانی اور ستیہ نڈیلا پروگرام کے دوران۔ تصویر: پی ٹی آئی
مکیش امبانی اور ستیہ نڈیلا پروگرام کے دوران۔ تصویر: پی ٹی آئی

 ممبئی: ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آرآئی ایل)کے صدر مکیش امبانی نے پیر کو کہا کہ ہندوستان تیزی  سے ڈجیٹل سوسائٹی کے شعبہ میں آگے بڑھ رہا ہے اور دنیا کی ۳؍ بڑی معیشتوں کے درمیان اپنا مقام بنائےگا۔  امبانی نے پیر کو یہاں چیف ایگزیکیوٹیو افسروں(سی ای او) کے ’فیوچر ڈیکوڈیڈ کانکلیو‘کے دوران مائکروسافٹ کے سی ای اوستیہ نڈیلاسےبات چیت میںکہاکہ ہندوستان اعلیٰ درجے کی ڈجیٹل سوسائٹی کے طور پر ابھر رہا ہےاور دنیا کی۳؍ بڑی معیشتوں میں شامل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ستمبر۲۰۱۶ءمیںریلائنس جیوکے ذریعہ ٹیلی کمیونیکیشن کےشعبہ میں انقلابی تبدیلی آئی ہے۔جیو کے ٹیلی کمیونیکشن شعبہ میں قدم رکھنے کے بعد ملک میں ڈاٹا  شرحوںکوبہت نیچےلانے میں مدد ملی ہے۔جیو کے آنے سے پہلے جہاں ایک جی بی کیلئے ۳۰۰؍سے ۵۰۰؍ روپے کی ڈاٹا شرحیں تھیں،وہیں اب گھٹ کر صرف ۱۲؍ سے ۱۴؍روپے فی جی بی ہی رہ گئی ہے۔جیوکےٹیلی کمیونیکیشن شعبہ میں قدم رکھنے سے پہلے ڈاٹا اسپیڈ ۲۵۶؍ کے بی پی ایس تھی اور اب۲۱؍ایم بی پی ایس ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی کے ڈجیٹل انڈیا کا ذکر کرتے ہوئےامبانی نےکہا کہ’’اس کا  آغاز ۲۰۱۴ءمیں ہواجب وزیراعظم نےڈجیٹل انڈیا کا وژن دیا تو ۳۸؍ کروڑلوگوں نے۴؍جی ٹیکنالوجی کو اپنایا۔امبانی نے کہا کہ ڈاٹاکی کھپت اب بڑھ گئی ہےاور ڈجیٹل انڈیااب لوگوں کی تحریک سی بن گیا ہے۔
 امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے پیر سےشروع ہونے والے۲؍روزہ ہندوستان کے دورے کا ذکر کرتےہوئےامبانی نے کہا کہ پہلے امریکہ کے صدور کےہندوستان کے سفر سے موازانہ کیاجائے تو موبائل  کنیکٹیویٹی میں وسیع تبدیلی آئی ہے اور ملک کے سامنے پریمیر ڈجیٹل معیشت بننے کا موقع ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK