• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جیو فون نیکسٹ ہندوستانیوں کی زندگی بدل دے گا

Updated: November 02, 2021, 11:48 AM IST | Agency | New Delhi

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کا جیوفون نیکسٹ کی لانچنگ کے موقع پر اظہارِ خیال ،گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے جیو فون نیکسٹ کو ایک سنگ میل بتاتے ہوئے کہا کہ یہ خاص طور پر ہندوستانیوں کیلئے ڈیزائن کیا گیا ایک کفایتی اسمارٹ فون ہے

Mukesh Ambani is very optimistic about biogeologists.Picture:INN
مکیش امبانی جیونیکسٹ سے کافی پُرامیدہیں۔ تصویر: آئی این این

’میں ڈیجیٹل  انقلاب کی  طاقت پر بہت یقین رکھتا ہوں۔کنیکٹیویٹی فراہم کر کے ہم نے۱۳۵؍ کروڑ وں ہندوستانیوں کی زندگی کو بہتر  بنانے کی کوشش کی ہے اور اب ہمارا  سمارٹ فون جیو فون نیکسٹ  ا ن کی زندگی بدل دے گا۔‘‘ان خیالات کا اظہاریہاں ریلائنس انڈسٹریز کے  چیئرمین مکیش امبانی نے جیوفون نیکسٹ کی لانچنگ کے موقع پر کیا۔ گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے جیو  فون نیکسٹ کو ایک سنگ میل  بتاتے ہوئے کہا کہ جیو فون نیکسٹ  خاص طور پر ہندوستانیوں کیلئے ڈیزائن کیا گیاکفایتی اسمارٹ فون ہے۔یہ ڈیوائس   ہرہندوستانی کو انٹر نیٹ سے جڑنے کا موقع  فراہم کرے گا۔ فون  سے جڑی انجینئرنگ  اور ڈیزائن چیلنجز کو ہماری ٹیموں نے باہم مل کر تیار کیا ہے۔ میں بڑی بے صبری سے انتظار کررہا ہوں کہ لاکھوں لوگ ان سمارٹ  فون کا  کیسے استعمال کیسے کریں گے۔‘‘ خیال رہے کہ دیوالی کے موقع پر مواصلات کے شعبہ کی معروف کمپنی ریلائنس جیو’ جیو فون نیکسٹ‘  بازارمیں پیش کررہی ہے۔اس کی بُکنگ  شروع ہو گئی ہے۔اس ا  سمارٹ فون کو جیو نے گوگل مشترکہ طور پر تیار کیا  ہے۔ گوگل کے نئے آپریٹنگ سسٹم’پرگتی‘ اور کوالکام کے طاقتور  پروسیسر کے ساتھ جیو فون نیکسٹ  فیچرز کے معاملے میں دیگر فون سے  منفرد ہے۔
 ویسے تو جیو فون نیکسٹ میں کسی بھی اسمارٹ فون کی سبھی خوبیاں موجود  ہیں لیکن  جیو نے۲؍ جی  صارفین کو۴؍ جی کی طرف کھینچنے کیلئے  ڈیوائس  قیمت کم رکھنے کی کوشش کی ہے۔ جیو فون نیکسٹ کی  سب سے بڑی خاصیت ہے  اس  کا انٹری پرائز۔ 
   جیو فون نیکسٹ کی قیمت۶۴۹۹؍روپے ہے لیکن اسے صرف۱۹۹۹؍ روپے کی ڈاون  پےمنٹ پر  اسے  اپنا  بنایا جاسکتا ہے۔ بقیہ قسطوں  میں ادائیگی ہوگی اور اسے بھی موبائل ٹیرف  پلان کے ساتھ بنڈل کردیا گیا ہے۔یہ بنڈل پلان۳۰۰؍ روپے سے شروع ہوتے ہیں اور۶۰۰؍ روپے ماہانہ تک جاتا ہے۔ اس کا مطلب  یہ ہے کہ۳۰۰؍ روپے میں اسمارٹ فون کے  ساتھ  مہینے کا ری چارج بھی۔صارفین کوصرف۲؍ہزار کی ڈاون  پےمنٹ کرنی ہوگی۔ ریلیز میں بتایا گیا کہ جیو فون  نیکسٹ کی بکنگ      تین طریقے سے کی جارہی ہے ۔ پہلا طریقہ ہے  آن لائن www.jio.com/next لنک پر  وزٹ کر کے موبائل بک کیا جاسکتاہے۔ دوسرا یہ کہ صارفین اپنے وہاٹس ایپ  سے 7018270182 پر ’HI‘ لکھ کر میسج بھیج سکتے ہیں۔  تیسرا طریقہ  ہے جیو مارٹ  ڈیجیٹل  ریٹیل  اسٹور پر جاکر فون بک کرانا۔ جیو مار ٹ ڈیجیٹل کے قریب ۳۰؍ ہزار اسٹور  پارٹنر ہیں جو ملک کے کونے کونے میں پھیلے ہیں۔
 ریلیز کے مطابق انٹری لیول  فون پر ملک میں پہلی بار کنزیومر لون دیا جارہا ہے ۔ جیو نے اس کیلئے بڑی تیاری کی ہے۔ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ اس سے نہ صرف جیوصارفین کی تعداد میں اضافہ  ہوگا بلکہ جیو کے تئیں استعمال کنندگان کااوسطا  ریونیو بھی بڑھے گا۔ ملک میں۳۰؍کروڑ کےقریب۲؍جی صارف  ہیں اور جیو اپنے  جیو فون  نیکسٹ  سے بہت بڑی تعداد میں ان صارفین کو اپنی طرف  مائل کرسکتا ہے۔ جیو کے مالک مکیش امبانی پہلے ہی۲؍ جی سے آزاد ہندوستان کا نعرہ  دے کر اپنی حکمت عملی واضح کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK