Inquilab Logo Happiest Places to Work

ملنڈ :اے ٹی ایم توڑنے کے الزام میں ۴؍ بدمعاش گرفتار

Updated: October 25, 2020, 9:10 AM IST | Kazim Shaikh | Mulund

سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کیا گیا،مختلف کمپنیوں کے گیس سلنڈر،گیس کٹر،آکسیجن سلنڈر اور ۴؍موبائل ضبط

Mulund Police
ملنڈ اے ٹی ایم توڑنے کی کوشش کرنے والے پولیس کی گرفت میں

یہاں بدمعاشوں نے ایک بینک کے اے ٹی ایم کو توڑکر اس میںرکھےہوئےروپے چوری کرنے کی کوشش کی تھی ۔شکایت درج ہونے کے بعد پولیس نے وہاں پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے کے فوٹیج سے ۱۲؍ گھنٹے کے اندر ہی ۴؍ بدمعاشوں کو گرفتار کرکے ان کےقبضے سے مختلف کمپنیوں کے گیس سلنڈر ، گیس کٹر، آکسیجن سلنڈر اور۴موبائل فون ضبط کئے ہیں ۔ 
 ملنڈ پولیس اسٹیشن کے ایک انسپکٹر نے بتایا کہ ملنڈمیں سردار تارا سنگھ گارڈن کے سامنے انڈین بینک کااے ٹی ایم سینٹر واقع ہے۔۲۲؍ اکتوبر کے سہ پہر ۳؍بج کر ۴۰؍ منٹ پر ایک نامعلوم شخص اے ٹی ایم سینٹرمیںداخل ہوا اور سی سی ٹی وی کیمرے کے اوپر سیاہ کپڑاڈال کر اندر داخل ہوا ۔ اس بدمعاش نے گیس سلنڈر اور گیس کٹر کی مدد سے مشین کاٹنے کی کوشش کی  لیکن وہ ناکام ہوگیا ۔ 
 پولیس کاکہناہے کہ واردات کی شکایت ۲۲؍ اکتوبر کو ملنڈ پولیس اسٹیشن میں کی گئی۔پولیس کے اعلیٰ افسران نےاس سلسلے میں پولیس اہلکاروں کی ایک ٹیم تشکیل دےکرتحقیقات کرنےکاحکم دیا۔پولیس نے اس سلسلےمیں مخبروں کی مددسے تفتیش کی اور ۱۲؍ گھنٹے کےاندر ہی پولیس نےجائے وقوع سے ملنے والے سی سی ٹی وی کیمرےکے فوٹیج کی بنیاد پر ایک ملزم کو پکڑلیا۔پولیس نےملزم سےتحقیقات کی تو اس نے اپنےساتھیوں کی نشاندہی کی جو اس کی مدد کیلئے جائے وقوع پر آئے تھے۔ 
 پولیس نے واردات کی تفصیل بیان کرتے ہوئےکہاکہ ماسٹر مائنڈ ملزم نے اپنے دوسرے ساتھیوںکی مدد سے اے ٹی ایم کو توڑنےکے بارے میںمعلومات حاصل کی تھی۔ملزم نےدوسرے ساتھیوں کو ۵؍ لاکھ روپے کا لالچ دیا تھا ۔ اس کے بعد وہ اے ٹی ایم سینٹر کے اندر گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم  تقریباً ۳؍ بج کر ۴۰؍ منٹ پرسیاہ ٹی شرٹ پہن کراور چہرے پر ماسک لگاکراےٹی ایم کو توڑکراس میں   چوری کرنے کی کوشش کی۔
  اس بارے میں اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے فوری طور سےموقع واردات پرجاکر تفتیش کی اورملزم کےذریعہ استعمال کئے جانے والےمختلف کمپنیوں کے گیس سلنڈر،گیس کٹر، آکسیجن سلنڈر اور۴؍موبائل فون اپنے قبضے میں لے کرپر تمام ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف عدالت سے ریمانڈ لے کر مزید پوچھ تاچھ شروع کردی ہے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK