• Fri, 08 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

۶؍ دن کی آتش بازی سے ممبئی کی فضائی آلودگی میں اضافہ

Updated: November 06, 2024, 12:32 AM IST | Mumbai

پی ایم لیول بھی بڑھ گیا جو پھیپھڑوں کیلئے مہلک سمجھا جاتا ہے،سیوڑی کی فضا سب سے زیادہ خراب ریکارڈ کی گئی

Bursting of crackers has increased the air pollution in the city.
پٹاخے پھوڑنے سے شہر میں فضائی آلودگی کافی بڑھ گئی ۔(تصویر،انقلاب:شاداب خان)

 جمعرات کی شام سے شہر میں شروع ہونے والی دیوالی کی آتش بازی کی وجہ سے ممبئی میں آلودگی کی سطح بڑھ گئی ہے ۔ ممبئی کی  ہوا کا اوسط معیار۱۷۴؍ اے کیو آئی  ریکارڈ کیا گیا جسے غیر تسلی بخش سمجھا جا رہا ہے ۔ اس کے علاوہ پرٹیکولیٹ میٹر( پی ایم) ۲ء۵؍ اور پی ایم۱۰؍ ریکارڈ کیا گیا لیول جو پھیپھڑوں کیلئے مہلک سمجھی جاتی ہے، کئی علاقوں میں ۵۰۰؍تک پہنچ گئی۔
  جمعرات سےاتوار تک ممبئی میںبہت زیادہ پٹاخے پھوڑے گئے جس کی وجہ سے ممبئی کی فضا میں دھواں چھا  یا رہا۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) اور بی ایم سی کے مانیٹرنگ اسٹیشنوں سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق ممبئی کی ہوا کا اوسط معیار۱۷۲؍اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔
سیوڑی کی فضا سب سے خراب 
 سی پی سی بی سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ جمعہ کی صبح سیوڑی میں ہوا کا سب سے خراب معیار ریکارڈ کیا گیا ۔ یہ ۳۲۹؍اے کیو آئی تھا ۔ اس کے بعد کاندیولی (مغرب)  میں ۲۷۰؍ اے کیو آئی، ملاڈ میں۲۴۴؍ ، بائیکلہ میں ۲۲۸؍، باندرہ کھیرواڑی میں ۲۲۴؍ اور بوریولی  میں ۲۰۴؍ اے کیو آئی  ریکارڈ کیا گیا۔ واضح رہے کہ اے کیو آئی کا ۲۰۰؍سے اوپر کا لیول صحت کیلئے نقصاندہ سمجھا جاتا ہے۔
پی ایم۲ء۵؍ اور پی ایم ۱۰؍ کی موجودگی تشویشناک
  ممبئی میں پی ایم ۲ء۵؍ اورپی ایم ۱۰؍کی سطح مہلک سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ ملاڈ اور سیوڑی میں پی ایم۲ء۵؍کی سطح۵۰۰؍تک پہنچ گئی اور پی  ایم ۱۰؍ کی سطح  بھی ۵۰۰؍ اے کیو آئی تک پہنچ گئی۔ کاندیولی ویسٹ میں پی ایم۲ء۵؍ کی سطح ۴۷۷؍اور پی ایم۱۰؍کی سطح۴۹۱؍اے کیو آئی ریکارڈ کی گئی۔ بی کے سی میں ۳۸۷؍ اور ۴۱۰؍ ، چمبور میں ۴۲۹؍ اور۳۵۱؍ اے کیو آئی  ریکارڈ کیا گیا۔ 
بوریولی اور شیواجی نگر کا کوئی ڈیٹا نہیں
 بوریولی اور شیواجی نگر کی ہوا کے معیار کی سطح معلوم نہیں ہوسکی کیونکہ مانیٹرنگ اسٹیشن کو عارضی طور پر بند کردیا گیا تھا۔ آلودگی کنٹرول بورڈ کے بوریولی اور بی ایم سی کے شیواجی نگر اسٹیشن کی جانب سےمعلومات نہیں مل سکیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK