Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

انجمن اسلام کی کرکٹ ٹیم ۳۱؍ سال بعد ہیرس شیلڈ کے فائنل میں پہنچی

Updated: December 15, 2024, 6:54 PM IST | Saadat Khan | Mumbai

۱۶؍ تا ۱۸؍ دسمبر کےدرمیان بریبورن اسٹیڈیم چرچ گیٹ میں انجمن اسلام اور ماڈرن انگلش ہائی اسکول چمبور کے درمیان فائنل مقابلہ ہوگا۔

Players of the Anjuman-e-Islam team can be seen with the coach and support staff. Photo: INN.
انجمن اسلام ٹیم کے کھلاڑی کوچ اور معاون اسٹاف کے ساتھ دیکھے جا سکتے ہیں۔ تصویر: آئی این این۔

انجمن اسلام، تعلیم اور کھیل کے معاملے میں اپنی بہترین کارکردگی کے لئے مشہور ادارہ رہا ہے لیکن گزشتہ ۳؍ دہائیوں سے انجمن اسلام کی کرکٹ ٹیم وہ کارکردگی نہیں پیش کرپارہی تھی جس کیلئے وہ مقبول رہی ہے۔ انجمن اسلام کے دور اندیش صدر ڈاکٹر ظہیرقاضی نے اس کمی کوشدت سے محسوس کیا۔ انہوں نے انجمن اسلام کی کرکٹ کی وراثت بحال کرنے پر پوری توجہ دی۔ گزشتہ ۲؍سال کے دوران اہم تبدیلیاں اور حکمت عملی اپنائی۔ انجمن اسلام کے سابق تجربہ کار اور پیشہ ور کرکٹروں اور کوچ کو یکجا کر کے انجمن اسلام کی ٹیم میں نئی جان پیدا کی، جس کا نتیجہ ہےکہ انجمن اسلام کی کرکٹ ٹیم ۳۱؍سال بعد ہیر س شیلڈ کے فائنل میں پہنچی ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ انجمن اسلام کی کرکٹ میں شاندار واپسی ہوئی ہے۔ ۱۶؍ تا ۱۸؍ دسمبر کےدرمیان بریبورن اسٹیڈیم چرچ گیٹ میں انجمن اسلام اور ماڈرن انگلش ہائی اسکول چمبور کے درمیان فائنل مقابلہ ہوگا۔ 
انجمن اسلام کی کرکٹ ٹیم میں نئی روح پھونکنے کیلئے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر غلام پرکار کو ٹیم کا ہیڈکوچ اور انجمن اسلام کے سابق کرکٹر عابد خان اور وحیدشیخ کی کوچ کی حیثیت سے تقرری کی گئی ہے۔ ان ماہر کرکٹروں کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے کہ انجمن اسلام کی کرکٹ ٹیم دوبارہ کامیابی کی جانب گامزن ہے۔ 
واضح رہےکہ ۳۱؍سال بعد انجمن اسلام ہیرس شیلڈ ۲۵۔ ۲۰۲۴ء کے فائنل میں پہنچی ہے۔ بی کے سی میں واقع ممبئی کرکٹ اسوسی ایشن گرائونڈ پر انجمن اسلام اور البرکات ملک محمد اسلام انگلش اسکول کے درمیان ہونےوالے سیمی فائنل میچ میں انجمن اسلام ۲؍وکٹ سے کامیابی حاصل کر کے فائنل میں پہنچی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK