• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ممبئی: آج سے ’’باندرہ فیئر‘‘ کا آغاز، ۱۵؍ ستمبر تک رہے گا

Updated: September 08, 2024, 2:27 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

آج سے ممبئی کے باندرہ علاقے میں ’’باندرہ فیئر‘‘ کا آغاز ہوا ہے جسے ’’ماؤنٹ میری فیئر‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ میلہ ۱۵؍ ستمبر تک جاری رہے گا۔ جانئے اس میلے کی تاریخ کے بارے میں۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

آج بروز اتوار ۸؍ ستمبر سے باندرہ میں ’’باندرہ فیئر‘‘ (باندرہ میلہ) یا ’’ماؤنٹ میری فیئر‘‘ کا آغاز ہوا ہے جو ۱۵؍ ستمبر تک جاری رہے گا۔ یہ میلہ ہر سال لاکھوں عقیدتمندوں، سیاحوں اور لوگوں کو اپنی جانب راغب کرتا ہے۔ باندرہ کے مشہور ماؤنٹ میری چرچ اور اطراف میں منایا جانے والا اس تہوار کا آغاز کئی سو سال پہلے ہوا تھا۔ مقامی افراد بتاتے ہیں کہ تقریباً ۳۰۰؍ سال پہلے (۱۷۰۰ء سے ۱۷۶۰ء کے درمیان) ’’مدر میری‘‘ کا ایک مجسمہ ایک عیسائی ماہی گیر کو بحیرۂ عرب میں تیرتا ہوا ملا تھا جسے اس نے چند دنوں پہلے خواب میں دیکھا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے:ممبئی: جھیلوں کی مجموعی سطح آب ۷۵ء۹۷؍ فیصد، آج بارش متوقع، یلو الرٹ جاری

مقامی لوگوں کے نزدیک یہ ایک معجزہ ہے ، اسے تقریب کی شکل دینے کیلئے باندرہ فیئر کی شروعات ہوئی۔ کہا جاتا ہے کہ ۱۷۶۱ء میں اصل مجسمے کی تزئین و آرائش کی گئی تھی۔ ماؤنٹ میری چرچ قدرے اونچے حصے پر بنایا گیا ہے۔ کہتے ہیں کہ یہ علاقہ پہلے ایک پہاڑی تھا اور اس چرچ تک پہنچنے کیلئے لوگ بیل گاڑیوں سے سفر کرتے تھے۔ چرچ کے داخلی دروازے کو بحیرۂ عرب کے سامنے بنایا گیا تھا جو اس بات کی نشاندہی کرتا تھا کہ ’’مدر میری‘‘ کا مجسمہ سمندر کے ذریعے یہاں آیا ہے۔ اس زمانے میں پل وغیرہ نہ ہونے کے سبب ماہم سے آنے والے لوگ بذریعہ کشتی چرچ آتےتھے۔
باندرہ فیئر میں مذہبی نذرانے ، مختلف قسم کی مٹھائیاں، زیورات، دستکاری کی اشیاء اور بہت سی دیگر چیزوں کے اسٹال لگائے جاتے ہیں۔ کووڈ۱۹؍ کی وباء کے دوران یہ تہوار ۲۰۲۰ء اور ۲۰۲۱ء میں نہیں منایا گیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK