• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آنگن واڑی کی استانی کا لوکل ٹرین میں انتقال

Updated: August 31, 2024, 5:13 PM IST | Mumbai

آنگن واڑی میں پڑھانے والی ایک استانی( ٹیچر) ملازمت سے برطرف کئے جانے سے کافی ذہنی دباؤ میں تھی۔کوکن بھون سے لوٹتے وقت کوپر اور ڈومبیولی کے درمیان صدمے سے نڈھال ٹیچر اچانک بے ہوش ہوگئی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

آنگن واڑی  میں پڑھانے والی ایک استانی( ٹیچر) ملازمت سے برطرف  کئے جانے سے کافی ذہنی دباؤ میں تھی۔کوکن بھون سے لوٹتے وقت کوپر اور ڈومبیولی کے درمیان  صدمے سے نڈھال ٹیچر اچانک بے ہوش ہوگئی۔ریلوے پولیس نے خاتون کو علاج کیلئے کلیان کے رکمنی بائیسرکاری اسپتال میں داخل کیاجہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد  اسےمردہ قرار دے دیا۔
 مرباڈ کے چیتہ پاڑہ میں واقع ایک آنگن واڑی میں جے شری کڈالی نام کی خاتون پڑھاتی تھیں۔۳۰ ؍جولائی کو انہیں برطرفی کا نوٹس دیا گیا۔ نوکری سے  برطرف کرنے کی کوئی وجہ بتائے بغیر جے شری کو نوٹس  پر دستخط کرنے کیلئے بیلا پور میں واقع کوکن بھون بلایا گیا تھا۔یہاں جے شری نے متعلقہ حکام سے دوبارہ نوکری پر رکھنے کی گزارش کی۔بعدازاں انہیں اعلیٰ افسران سے سفارشی مکتوب لانے کو کہا گیا۔گھر واپسی کے دوران جے شری کافی تناؤ کا شکار تھیں۔اچانک نوکری چھین لئے جانے سےوہ کافی مایوس ہوچکی تھیں اور اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر دوبارہ نوکری حاصل کرنے کی جدوجہد کررہی تھیں۔
 گزشتہ روز جے شری اپنے بیٹے کے ساتھ کوکن بھون گئیں۔وہاں انہیں پورا دن بٹھا کر رکھا گیا اور شام کو یہ کہہ کر واپس بھیج دیا گیا کہ انہیں مکتوب کے ذریعہ مطلع کیا جائے گا۔جے شری اپنے بیٹے کے ہمراہ  تھانے سے بدلاپور کی لوکل میں سوار ہوئیں اوروہ کافی تناؤ میں تھیں۔اچانک کوپر اسٹیشن کے پاس ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔ ریلوے پولیس کی مدد سے انہیں رکمنی بائی  اسپتال لے جایا گیا ۔یہاں ڈاکٹروں نےمعائنہ کے بعد انہیں مردہ قرار دے دیا۔اس معاملے میںجے شری کے بیٹے نے مطالبہ کیا کہ ان کی ماں کیساتھ زیادتی کرنے والوں پر سخت کارروائی کی جائے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK