• Mon, 27 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

’ہمیں انصاف دو‘ ممبئی میں سنتوش دیشمکھ کے اہل خانہ کا احتجاج

Updated: January 26, 2025, 12:11 PM IST | Mumbai

مقتول کے بھائی اور بیٹی نے ’جن آکروش مورچہ‘ میں شرکت کی، مظاہرین کا خاطیوں کو سخت سزادینے کامطالبہ۔

Santosh Deshmukh`s brother and other family members during the protest. Photo: PTI.
سنتوش دیشمکھ کے بھائی اور دیگر اہل خانہ احتجاج کے دوران۔ تصویر: پی ٹی آئی۔

بیڑ ضلع کے مساجوگ گاؤں کے سرپنچ سنتوش دیشمکھ کے اہل خانہ نے سنیچر کو ممبئی میں احتجاج کیا اور سنتوش کے قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ 
ممبئی کے میٹرو سنیما سے ایک مارچ نکالا گیا جو کہ آزاد میدان تک پہنچا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرس اٹھا رکھے تھے جن پر ’انصاف دو، انصاف دو‘ جیسے نعرے درج تھے۔ اہم بات یہ ہے کہ اس مارچ میں سنتوش دیشمکھ کے بھائی دھننجے دیشمکھ اور مقتول کی بیٹی ویبھوی دیشمکھ بھی شریک ہوئے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا حکومت کو ہمارے آنسو دکھائی نہیں دے رہے ہیں ؟ ہم حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ سنتوش دیشمکھ کے قاتل کوپھانسی دی جائے۔ 
مارچ کے منتظمین میں شامل امول مانتولے نے کہا کہ یہاں سوال صرف بیڑ کے سنتوش دیشمکھ یا پھر پربھنی کے سومناتھ سوریہ ونشی کا نہیں ہے بلکہ یہ پورے مہاراشٹر کی آواز ہے۔ آج ریاست میں جرائم بڑھتے جا رہے ہیں۔ قتل، عصمت دری، لوٹ مار کوئی جرم ایسا نہیں ہے جو یہاں نہ ہو رہا ہو۔ اگر ان ملزمین کو سخت سزا ملے گی تو آئندہ کوئی ایسا جرم کرنے کی ہمت نہیں کر سکے گا۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ مہاراشٹر میں قانون کی بالا دستی قائم کرے اور غنڈوں کا راج ختم کرے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK