آ ج لاڈلی بہن اسکیم کے تحت فارم بھرنے کا آخری دن ہے۔ خیال رہے کہ اس اسکیم سے ۲۱؍ تا ۶۵؍ سال کی خواتین فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔
EPAPER
Updated: October 15, 2024, 2:57 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai
آ ج لاڈلی بہن اسکیم کے تحت فارم بھرنے کا آخری دن ہے۔ خیال رہے کہ اس اسکیم سے ۲۱؍ تا ۶۵؍ سال کی خواتین فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔
مہاراشٹر حکومت کی جانب سے اہل خواتین کو ماہانہ ایک ہزار ؍۵۰۰؍روپے دینے والی لاڈلی بہن یوجنا کے لئے درخواست دینے آج یعنی ۱۵؍اکتوبر کو آخر ی دن ہے ۔ ا س یوجنا کے تحت ایسی خواتین کو مدد فراہم کی جائے گی جن کے خاندان کی سالانہ آمدنی ڈھائی لاکھ روپے سے کم ہےاور وہ کم از کم ۱۵؍ سال سے مہاراشٹر میں مقیم ہوں۔خواتین اپنے علاقے کی آنگن واڑی سیویکا کی معرفت سے اسکیم کا فارم پر کر سکتی ہیں۔اس اسکیم سے ۲۱؍ سال تا ۶۵؍ سال کی عمر کی خواتین فائدہ اٹھا سکیں گی۔