• Sat, 28 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ممبئی: پولیس نے گووندہ سے پوچھ تاچھ کی، اداکار کے بیان سےمطمئن نہیں

Updated: October 02, 2024, 10:05 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار اور شیو سینا لیڈر گووندہ کے پیر میں منگل کو حادثاتی طور پر ان کی ریوالور سے گولی لگ گئی، جسے ڈاکٹر نے نکال دیا،ان کی حالت بہتر ہے ، اس معاملے میںپولیس نے ان سے پوچھ تاچھ کی، لیکن ان کے بیان سے پولیس پوری طرح مطمئن نہیں ہوئی،اور دوبارہ گووندہ کا بیان درج کیا جا سکتا ہے۔

Bollywood actor Govinda. Photo: PTI
بالی ووڈ اداکار گووندہ۔ تصویر: پی تی آئی

بالی ووڈ اداکار گووندہ کے حادثاتی طور پر اپنے ہی پاؤں پر گولی مارنے کےتعلق سے جوہو پولیس نے ان سے پوچھ تاچھ کی، ذرائع کے مطابق اداکار نے بتایا کہ جب وہ ریوالور صاف کر رہے تھے،تب غلطی سے گولی چل گئی۔گووندہ کے مطابق یہ ریوالور ۲۰؍ سال پرانی ہے۔ پولیس کے مطابق پہلی نظر میں اس معاملے میں کوئی سازش نظر نہیں آتی۔حالانکہ پولیس گوندہ کے بیان سے پوری طرح مطمئن  نہیں ہوئی، ممکن ہے جلد ہی پولیس گووندہ کا بیان دوبارہ درج کرے گی۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ گووندہ کی بیٹی سے بھی پولیس نے تفتیش کی ہے، جنہوں نے اپنا بیان درج کرا دیا ہے، جبکہ مزید تحقیق جاری ہے۔  

یہ بھی پڑھئے: ایران کا اسرائیل پر حملہ، ۱۸۰؍ میزائل داغے، اسرائیل کا جوابی حملے کا اعلان

واضح رہے کہ شیو سینا لیـڈر اور بالی ووڈ اداکار گووندہ کے منیجر ششی سنہا نے اے این آئی کو بتایا کہ ، منگل کو وہ کلکتہ جانے کی تیاری کر رہے تھے، اسی دوران صبح ۴؍ بج کر۴۵؍ منٹ پر لائسنسی ہتھیار، زمین پر گرنے سے یہ حادثہ پیش آیا۔حالانکہ ڈاکٹرنے ان کے پاؤ ں سے گولی نکال دی اور ان کی صحت بہتر ہے۔فی الحال وہ اسپتال میں ہی ہیں۔اس کے علاوہ گووندہ نے بھی اس حادثہ کے فوراً بعد ایک پیغام ریکارڈ کرکے پریس کو روانہ کیا۔پیغام میں گووندہ  نے کہا کہ ’’نمسکار، پرنام، میں ہوں گووندہ ، آپ سب لوگوں کے آشیرواد ، ماں باپ کا آشیرواد، گرو کی کرپا کی وجہ سے گولی لگی تھی پر وہ نکال دی گئی ہے۔میں دھنیہ واد دیتا ہوں یہاں کے ڈاکٹر کا ، آدرنیہ ڈاکٹر اگروال جی کا اور آپ سب لوگوں کی پرارتھنا جوہے، آپ لوگوں کا دھنیہ واد ، پرنام۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: پونے: ہیلی کاپٹر کریش،۲؍ پائلٹس سمیت ۳؍ افراد جاں بحق

گووندہ کو غالباً اسی ہفتے اسپتال سے چھٹی دے دی جائے گی، کئی فلمی ہستیوں نے اسپتال جا کر ان کی عیادت کی، جن میں ڈیوڈ دھون، اور شتروگھن سنہا بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK