• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے ممبئی میں آلودگی سے نمٹنے والے اقدامات کا جائزہ لیا

Updated: November 21, 2023, 3:11 PM IST | Mumbai

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے آج صبح ممبئی کی فضائی آلودگی ختم کرنے اور دھول سے نمٹنے والے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے بعض مقامات کا دورہ کیا اور یقین دہانی کروائی ہے کہ ضرورت پڑنے پر شہری انتظامیہ کو مصنوعی بارش کروانے کا حکم دیا جائے گا۔

Chief Minister Eknath Shinde along with other officers. Photo: PTI
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندےدیگر افسران کے ساتھ۔ تصویر: پی ٹی آئی

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے آج فضائی آلودگی اور دھول کو کم کرنے کیلئے کئے گئے اقدامات کو دیکھنے کیلئے ممبئی کے کچھ مقامات کادورہ کیا ہےاور کہا کہ اگرضرورت پڑی تو شہری انتظامیہ (بی ایم سی) کو مصنوعی بارش کرنے کا حکم جاری کیا جائے گا۔
شندے نے مزید کہا کہ شہری انتظامیہ نے دبئی پر مبنی ایک کمپنی سے رابطہ قائم کیا ہے جسے مصنوعی بارش کرانے کا ۱۰۰؍ فیصد درستگی ہے۔کمپنی کے ساتھ جلد ہی ایم او یو (میمونڈرم آف انڈرسٹینڈنگ )پر دستخط کی جائے گی۔
شندے نے یقین دہانی کروائی ہے کہ حکومت اور شہری کارپوریشن ممبئی کی فضائی آلودگی کو کم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔اگر ضرورت پڑی تو شہری انتظامیہ کو مصنوعی بارش کرنے کا حکم دیا جائے گا۔
شندے نے باندرہ کے جوگرز پارک میں آلودگی کم کرنے کیلئے کئے گئے اقدامات کا معائنہ کرنے کے دوران میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے جوابات بھی دیئے ہیں۔
خیال رہے کہ مصنوعی بارش ایک آرٹیفیشل تکنیک ہے جس کا مقصد مصنوعی بارش کرانا ہے۔شندے نےباندرہ، سانتا کروز، ملن سب وے، جوہو اور پیڈر روڈ کی متعدد سڑکوں اور فٹ پاتھ پر آلودگی کو کم کرنے کیلئے جاری اقدامات کا معائنہ کیا۔انہوں نے مزیدکہا کہ انہوں نے میونسپل کمشنر کو حکم دیا ہے کہ وہ ایک ہزار ٹینکر کرائے پر لیں اور ایک دن چھوڑ کر شہر کی سڑکوں کی دھلائی کروائیں۔
بی ایم سی نے اس ضمن میں کہا ہے کہ اگر ایک دن چھوڑ کر سڑکیں دھوئیں جائیں گی تو دھول میں بھی کمی آئے گی اور فضائی آلودگی کی سطح میں بھی ممکنہ حد تک کمی ہو گی۔فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے ۱۲۱؍ ٹینکرز اور دیگر مشینوں کے ذریعے ۲۴؍ شہری وارڈز میں ۵۸۴؍ کلومیٹر تک سڑکیں ایک دن چھوڑ کر ایک دن دھوئی جار رہی ہیں۔وزیر اعلیٰ کے آفس نے کہا ہے کہ انہوں نے سڑکوں کی دھول کو ختم کرنے کیلئے استعمال کی گئی مشینوں اور فوگر مشینوں کا بھی معائنہ کیا ہےاور افسران کو ضروری ہدایات بھی جاری کی ہیں۔شندے کے معائنے کے درمیان ان کے ساتھ بی ایم سی کمشنر اقبال سنگھ چہل اورایڈیشنل میونسپل کمشنر ڈاکٹر سدھاکر شندے اور دیگر شہری افسران بھی تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK