• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

مہاڈا کے۱۳؍سستے مکانات کا کوئی خریدار نہیں!

Updated: December 04, 2024, 4:13 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

ایک کروڑ ۳۴؍ ہزار۳۵۰؍ درخواستیں موصول ہونے کے باوجود ممبئی کے ۲؍ہزار ۳۰؍ سستے مکانات میں سے ۱۳؍ مکانات فروخت نہیں ہوئے۔ اب یہ مکانات اگلی قرعہ اندازی میں دستیاب ہوں گے۔

On October 8, the lot of houses in Mahada was drawn. Photo: INN
۸؍اکتوبر کو مہاڈا کے مکانات کی قرعہ انداز ی ہوئی تھی۔ تصویر: آئی این این

مہاراشٹر ہاؤسنگ اینڈ ایریا ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (مہاڈا) پوری ممبئی میں مختلف مقامات پر پیش کئے گئے تمام۲؍ہزار ۳۰؍ سستے مکانات فروخت کرنے میں ناکام رہی۔  ان میں شامل ۱۳؍ مکانات فروخت نہیں ہوئے جن میں سے ۲؍ ہائی انکم گروپ(ایچ آئی جی) اور بقیہ۱۱؍ مڈل انکم گروپ(ایم آئی جی)کے مکانات تھے۔ 
مہاڈا کی جانب سے آمدنی کے چاروں گروپوں کیلئے مکانات پیش کئے گئے تھے۔  اکنامکلی ویکر سیکشن (ای ڈبلیو ایس) کے ۳۵۹؍ فلیٹ تھے، ایل آئی جی کے۶۲۷؍ مکانات، ایم آئی جی کے ۷۶۸؍ مکانات اورایچ آئی جی کے۲۷۶؍مکانات تھے۔ ایم آئی جی کیٹیگری کے ۹؍ فلیٹ جو فروخت نہیں ہوئے ہیں ، وہ وڈالا کے انٹاپ ہل علاقے میں آنند ہائٹس میں ہیں۔  یہ عمارت بھیڑ بھاڑ والے شیخ مصری روڈ پر آچاریہ اترے نگرمیں مونوریل اسٹیشن کے آگے واقع ہے۔  یہ غیر فروخت شدہ فلیٹ عام لوگ (۵) ، شیڈول کاسٹ(۳) اور شیڈولڈ ٹرائب (ایک) کیلئےتھے۔  عمارت میں کل۱۵؍ فلیٹ دستیاب تھے۔  ۱۴؍ ایم آئی جی اورایک ایچ آئی جی کے تحت۔ 
 مقامی پراپرٹی کنسلٹنٹس نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں اس عمارت میں اسی سائز کے یا اس سے چھوٹے فلیٹ مہاڈا کی قیمت سے کم میں دستیاب ہیں۔  تقریباً۷۰۰، ۷۵۰؍اسکوائرفٹ کا ایک فلیٹ تقریباً ایک کروڑ ۷۰؍لاکھ روپے میں فروخت ہوتا ہے جبکہ ۹۰۰؍اسکوائر فٹ سے زیادہ کے فلیٹوں کی لاٹری میں قیمت۲؍کروڑ ۳؍لاکھ سے۴؍کروڑ ۱۱؍لاکھ روپے کے درمیان ہوتی ہے۔ ۲؍ فلیٹ جو فروخت نہیں ہوئے ، ان میں بائیکلہ(۲؍کروڑ ۳۹؍ لاکھ روپے) اور مالونی، ملاڈ(۵۵؍لاکھ ۹؍ہزار روپے) میں واقع ہیں۔ بائیکلہ میں نو- شو کے فلیٹ کو درج فہرست ذات کے خریدارکیلئےمختص کیا گیا تھا اور اس کا کوئی خریدار نہیں ملا۔ مالونی کا ایک فلیٹ گزشتہ قرعہ اندازی کے بعدبھی فروخت نہیں ہوا تھا اور وہ حالیہ قرعہ اندازی میں دستیاب تھا۔ 
 غیر فروخت شدہ ایچ آئی جی کے فلیٹوں کے معاملے میں سے ایک جوہو کے جے وی پی ڈی علاقے میں اور دوسراسائن میں ہے۔  جے وی پی ڈی کی وکرانت سوسائٹی میں ۱۷؍ فلیٹوں کیلئے ۳۳۵؍ درخواستیں موصول ہوئیں۔  جس فلیٹ کیلئے کوئی درخواست نہیں ملی ، وہ سابق فوجی کیلئے مخصوص ہے۔  اس عمارت میں ایک ہزار- گیارہ سو اسکوائر فٹ سے اوپرکے فلیٹ ہیں جن کی قیمت کہیں بھی ۷؍کروڑ سے اوپر ہے۔  تاہم قرعہ اندازی میں ایسے مہنگے فلیٹ تقریباً ۴؍ کروڑ ۸۷؍لاکھ روپے میں دستیاب تھے۔ 
 سائن کی ہیریٹج عمارت میں صرف ایک مکان ایک کروڑ ۹۵؍لاکھ روپے میں دستیاب تھا جو ڈیفنس فیملی کیلئے مختص تھا۔ ایک افسر نے بتایا کہ ’’جیسا کہ معمول ہے یہ غیر فروخت شدہ فلیٹ مہاڈا کی قرعہ اندازی کے اگلے ایڈیشن میں فروخت کیلئے دستیاب ہوں گے۔  تمام مکانات لاٹری کے عمل کے ذریعے فروخت کئے جائیں گے۔ ‘‘
  ایچ آئی جی کے تحت مہاڈاکے اب تک کے سب سے مہنگے مکانات کیلئے تمام ۶؍ اپارٹمنٹس جو تاڑدیو کے کریسنٹ ٹاور میں ہیں جن کی قیمت ۷؍کروڑ ۵۸؍لاکھ روپے ہیں ، کیلئے ۴۳؍ درخواستیں موصول ہوئیں۔  یہ سب سے پہلے۲۰۲۳ء کی قرعہ اندازی میں مہاڈا کی طرف سے متعارف کرائے گئے تھے لیکن خریداروں نے اس میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی اس لئے امسال دوبارہ اسے پیش کیا گیاتھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK