• Sat, 28 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ممبئی یونیورسٹی کا سینیٹ الیکشن یوواسینا کی سبھی۱۰؍سیٹوں پر شاندار کامیابی

Updated: September 28, 2024, 2:17 PM IST | Saadat Khan | Mumbai

ممبئی یونیورسٹی کے سینیٹ الیکشن کےنتائج جمعہ کو جاری کئے گئے۔ اُدھو ٹھاکرے گروپ کی یووا سینا اور اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی )کے درمیان ہونےوالے مقابلہ میں یوواسینا نے زبردست کارکردگی پیش کرتے ہوئے ممبئی یونیورسٹی کی سبھی ۱۰؍ رجسٹرڈ گریجویٹ سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

ممبئی یونیورسٹی کے سینیٹ الیکشن کےنتائج جمعہ کو جاری کئے گئے ۔اُدھو ٹھاکرے گروپ کی یووا سینا اور اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی ) کے درمیان ہونےوالے مقابلہ میں یوواسینا نے زبردست کارکردگی پیش کرتے ہوئے ممبئی یونیورسٹی کی سبھی ۱۰؍ رجسٹرڈ گریجویٹ سیٹوں پر  کامیابی حاصل کی ہے۔ اے بی وی پی کو یووا سینا کی اس کامیابی سے زبردست جھٹکا لگا ہے۔ اس الیکشن کیلئے ۲۴؍ستمبر کوووٹنگ ہوئی تھی۔ 


 واضح رہےکہ ریاست میں شیوسینا کی تقسیم کے بعد سینیٹ کے انتخابات پچھلے ۲؍ سال سے ملتوی ہورہے تھے۔ ۲؍ بار انتخابات کا اعلان کرنے کے باوجود سیاسی دباؤ کی وجہ سے الیکشن ملتوی کر دیا گیا تھا۔اس پر عدالت نے ریاستی حکومت کی سرزنش کرتے ہوئے فوری طور پر انتخابات کرانے کا حکم دیاتھا۔جس کے بعد ۲۴؍ ستمبر کو ووٹنگ کرائی گئی۔ ۱۰؍ نشستوں کیلئے ۲۸؍ امیدوار میدان میں اُترے تھے اور کل ۱۳؍ہزار  ۴۰۶؍ ووٹرس تھے۔سینیٹ الیکشن کیلئے  ۳۸؍ پولنگ اسٹیشن اور۶۴؍ بوتھ بنائے گئے  تھے۔  ۱۳؍ہزار ۴۰۶؍ رائے دہندگان میں سے تقریباً ۵۵؍فیصد نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ 
یووا سینا کے لیڈر ورون سردیسائی نے اس کامیابی پر اپنے خیالات کا اظہارکرتےہوئے کہاکہ ’’شندے اور بی جے پی حکومت شروع سے ہی گندی چال چل رہی تھی لیکن پھر بھی ہم نے تمام سیٹیں جیت لیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK