• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ممبئی: پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کیلئے مہلت نہ دینے پر اسمبلی میں آواز اٹھائی گئی

Updated: February 29, 2024, 4:24 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

رئیس شیخ کے سوال کے جواب میں نائب وزیر اعلیٰ فرنویس نے کہاکہ ٹیکس وصولی کے تعلق سےآپ نے جو معاملہ اٹھایا ہے اسے بی ایم سی کو بتایا جائے گا اور اگر کہیں کوئی بے ضابطگی ہے تو اسے دور کیا جائے گا۔

Member of Assembly, Raees Sheikh. Photo: INN
رکن اسمبلی رئیس شیخ۔ تصویر: آئی این این

اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران بدھ کو رکن اسمبلی رئیس شیخ نے بی ایم سی کی من مانی اور شہریوں سے جبراً پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کا معاملہ اسمبلی میں اٹھایا۔ رئیس شیخ نے پوائنٹ آف انفارمیشن کے تحت کہا کہ’’ چونکہ کارپوریشن تحلیل ہو چکی ہے اور اس لئےبی ایم سی کے سبھی فیصلے انتظامیہ کر رہا ہے۔ کابینہ نے فیصلہ کیاہے کہ امسال ممبئی کے پراپرٹی ٹیکس میں کوئی اضافہ نہیں ہو گا۔ ممبئی میں پراپرٹیکس ۶؍ ماہ تاخیر کے بعد آج ہی جاری کیا گیا اور اتنی تاخیر کے بعد بھی بی ایم سی کی جانب سےیہ دھمکی دی جارہی ہے کہ اگر شہریوں نے ۳۱؍ مارچ تک پراپرٹی ٹیکس ادا نہیں کیا تو ان کی پراپرٹی قرق کر لی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے ٹیکس کی غلط وصولی پر بی ایم سی کی سرزنش بھی کی ہےاورشہریوں کو ٹیکس واپس کرنے کی ہدایت بھی دی ہےلیکن وہ کام بھی اب تک نہیں ہوا ہے بلکہ شہریوں کو دھمکی دی جارہی ہے۔ 
رئیس شیخ نے اسپیکر راہل نارویکر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ بی ایم سی کو ہدایت دیں کہ اصول کے مطابق ۳؍ ماہ میں اسے وصول کیا جائے۔ رئیس شیخ کے سوال کے جواب میں نائب وزیر اعلیٰ فرنویس نے کہاکہ ٹیکس وصولی کے تعلق سےآپ نے جو معاملہ اٹھایا ہے اسے بی ایم سی کو بتایا جائے گا اور اگر کہیں کوئی بے ضابطگی ہے تو اسے دور کیا جائے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK